PSX میں تیزی کا رجحان ، Finance Division کی طرف سے ECP کو 17 ارب روپے کا اجرا .

Renewed strength in Pakistani Rupees against US Dollar also lifted the Capital Market.

PSX میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے ، اسکی بڑی وجہ ملک میں  General Elections کے سلسلے میں پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال میں کمی ہے .جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے . دریں اثنا آج Pakistani Rupees کی قدر مستحکم ہونے سے بھی Capital Market پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں .

Finance Division کی طرف سے ECP کو GENERAL Elections کے لئے Funds کا اجرا .

ملک میں General Elections کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے آج ایک اہم پیشرفت سامنے آئی  جب Finance Division کی طرف سے Election Commission of Pakistan کو Supreme Court کو 17.4 بلین روپے جاری کر دئیے گئے . واضح رہے کہ اس سلسلے میں  وزارت خزانہ ماضی میں عدالت عظمیٰ کے واضح احکامات کے باوجود پس و پیش  سے کام لیتی رہی ہے . تاہم گزشتہ ماہ 8 فروری 2024 کی تاریخ مقرر کئے جانے کے بعد سے لے کر اب تک مجموعی طور پر RS 29b جاری کئے جا چکے ہیں . 

رواں سال مارچ میں Finance Division نے الیکشن کمیشن کو مطلع کیا تھا کہ ملک میں معاشی بحران کے باعث 65 ارب روپے کے فنڈز کا اجرا ممکن نہیں ہے . اس معاملے کے خوش اسلوبی سے حل ہونے کا ملک کے تمام کاروباری حلقوں کی طرف خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور اسکے مثبت اثرات Capital Markets پر بھی مرتب ہوے ہیں .

Pakistani Rupees کی قدر میں استحکام.

پاکستانی روپے کی قدر آج بھی مستحکم ہوئی ہے  اس طرح امریکی ڈالر دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے .پشاور کے بعد گزشتہ ایک ماہ   کے دوران ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی غیر قانونی ایکسچینجز  کے خلاف آپریشن اور کریک ڈاون  جاری  ہے . جس سے USDPKR کی قدر میں آج بھی بہتری دیکھی گئی.

آج Interbank Market میںUSD ڈالر مزید ایک روپے 8 پیسے کمی کے ساتھ 284 روپے 60 پیسے پر  ٹریڈ کر رہا ہے .دو ماہ میں   یہ 28 روپے کم ہوا ہے  گزشتہ ہفتے  کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 68  پیسے کا تھا۔

دوسری طرف پاکستان فوریکس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 1 روپے 10 پیسے کمی واقع ہوئی ہے ،  جس کے بعد یہ  285 روپے 25  پیسے میں  ٹریڈ ہو رہا ہے .

PSX کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 462 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 62956 پر آ گیا  ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 62215 سے 63036 کے درمیان رہی.

PSX میں تیزی کا رجحان ، Finance Division کی طرف سے ECP کو 17 ارب روپے کا اجرا .
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 174 پوائنٹس کی تیزی  سے 21003 پر آ گیا ہے . اسکی کم ترین سطح 20725 رہی.

PSX میں تیزی کا رجحان ، Finance Division کی طرف سے ECP کو 17 ارب روپے کا اجرا .
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button