EURUSD کی قدر میں گراوٹ ، US ADP Employment Report میں 1 لاکھ 3 ہزار ملازمتوں کا اضافہ .
Private Sector jobs data set below expectations raised demand for US Dollar .
EURUSD کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ US ADP Employment Report میں 1 لاکھ 3 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہونا ہے . نجی شعبے میں ملازمتوں کی تعداد توقعات سے کم رہنے سے Inflation کے رسک فیکٹر اور سخت Monetary Policy جاری رہنے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے . جس سے US Sessions کے دوران US Dollar کی خرید داری میں تیزی آئی ہے .
ADP Employment Data کی تفصیلات.
ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق نومبر 2023 کے دوران US Labor Market میں 1 لاکھ 3 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 30 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 1 لاکھ 13 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .
رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 95 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور Corporate Sector میں سے 73 ہزار افراد کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے . ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 5.٩ فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں اضافے کے ساتھ 9 فیصد سے تجاوز کر گئی .
رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور Labor Market پر Inflation کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے . مارکیٹ پلیئرز رواں ہفتے US Non Farm payroll کے اعداد و شمار بھی توقع سے کم رہنے کا خدسہ ظاہر کر رہے ہیں. یہ وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر USD میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 6 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے .
EURUSD کا ردعمل.
منفی رپورٹ جاری ہونے پر US Dollar کے مقابلے میں Euro کی قدر میں کسی حد تک بحالی دیکھی جا رہی ہے . جو کہ European Sessions کے دوران 1.0800 سے نیچے آ گیا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔