USDJPY کی قدر میں گراوٹ کا تسلسل جاری ، Wages اور Economic Outlook پر نظر ثانی کی ضرورت . کازو اویدہ
Renewed strength for Japanese Yen brought US Dollar to multiweek low at 145.72
USDJPY کی قدر میں گراوٹ کا تسلسل آج بھی جاری ہے . جس کی بنیادی وجہ Bank of Japan کے گورنر کازو اویدہ کا تازہ ترین بیان ہے جس میں انہوں Inflation کنٹرول کرنے کے لئے حکومتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے . Asian Sessions کے دوران Japanese Yen کی طلب میں اضافے سے US Dollar رواں ماہ کی نئی کم ترین سطح 145.72 پر آ گیا .
Governor BOJ کا بیان USDJPY پر کیسے اثر انداز ہوا.؟
Bank of Japan کے گورنر کازو اویدہ نے Japanese Prime Minister کشیدا کو لکھے گئے خط میں Inflation کنٹرول کرنے کے لئے فوری اقدامات پر زور دیا ہے ، جن میں wages میں اضافہ اور Economic Outlook پر نظر ثانی شامل ہیں. انہوں نے وزیر اعظم کو جاپانی معیشت کی صورتحال اور اس پر Global Financial Crisis کے اثرات بارے تفصیل سے آگاہ کیا ہیں .
گورنر اویدہ نے ملازمتوں کے مواقع پر بات چیت کی . انہوں نے مفصل انداز میں وزیر اعظم کو بتایا کہ Jobs Opportunities اور Wages میں اضافہ دو الگ الگ پہلو ہیں پہلے کا تعلق Growth Rate اور دوسرا Inflation سے مشروط ہوتا ہے . کازو اویدہ نے مزید کہا کہ Headline Inflation کی شرح 2 فیصد کے مقرر کردہ ہدف تک آ جائیگی تب Labor Market خود کار نظام کے تحت Wages میں اضافہ کر دے گی. تاہم اس کے لئے حکومتی سطح پر ریفارمز کی ضرورت ہے .
USDJPY کا ردعمل.
Asian Sessions کے اختتام پر US Dollar میں منفی رجحان نظر آیا ۔ تاہم اس کے بعد North کی جانب Bullish Bias اختیار کر گیا ۔ اس منظر نامے کے ساتھ یہ 146 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے ۔ تاہم 14 روزہ RSI وسطی نقطے کے قریب محدود رینج جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔