Japanese CPI Report جاری ، USDJPY میں گراوٹ ۔ بینک آف جاپان کی محدود مداخلت.
گذشتہ ماہ Headline Inflation کی سالانہ شرح 3.3 فیصد رہی
Japanese CPI Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد USDJPY کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ادھر بینک آف جاپان نے گزشتہ روز یں کی قدر مضبوط کرنے کے لئے نان شیڈولڈ اوپن مارکیٹ مداخلت شروع کر دی ہے .
Japanese CPI Report کی تفصیلات۔
جاپانی محکمہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) 3۔3 فیصد رہا۔ اس سے قبل معاشی ماہرین 2.8 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ اگست کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 2.8 فیصد تھی۔ ادھر Core CPI بھی 3.05 فیصد آئی ہے جو اگرچہ پچھلے 6 ماہ کے اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔ لیکن معاشی ماہرین کے تخمینوں سے کم رہی ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
ڈیٹا پبلش ہونے کے بونے کے بعد جاپانی ین کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔ جبکہ اس کے خلاف امریکی ڈالر (USDJPY) 0.133 فیصد کمی کے ساتھ 150.17 پر آ گیا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر یہ ابھی بھی بینک آف جاپان (BOJ) کی متعینہ ریڈ لائن سے اوپر ہے۔
کیا Japanese CPI Report سے بانڈز آپریشنز پر کوئی فرق پڑے گا ؟
گزشتہ روز بینک آف جاپان (BOJ) کی طرف سے نان شیڈولڈ بانڈز کی فروخت کا آغاز کیا گیا۔ اسکے علاوہ مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کی عدم توجہی سے امریکی ڈالر کو درکار سپورٹ نہیں مل رہی ۔ عالمی تنازعات کی وجہ سے پیدا ہونیوالا رسک فیکٹر مارکیٹ موڈ کو کرنسیز اور فوریکس اثاثوں میں نئی پوزیشنز لینے دے روکے ہوئے ہے۔
آج ایشیائی سیشنز کے دوران امریکی ڈالر 150 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) کے قریب محدود رینج اہنائے ہوئے ہے۔ خیال رہے کہ یہ BOJ کی طرف سے متعین کی گئی ریڈ لائن ہے جس کے بعد متبادل مانیٹری ٹولز یعنی بانڈز کی فروخت کا آغاز کر دیا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے سرکولیٹری زر کو محدود کر کے ین کی طلب (Demand) پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اس طرح کی محدود Open Market Intervention کئی روز سے متوقع تھی . جاپانی ین آج کے ان آپریشنز سے کسی حد تک سپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے .
ریڈ لائن عبور کرنے کے باوجود FX آپریشن محدود پیمانے پرکیوں کیا جا رہا ہے ۔؟
جاپانی مرکزی بینک Global Financial Crisis کے آغاز سے ہی انتہائی نرم پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ Policy Rates ابھی تک منفی 0.10 کی سطح پر ہیں۔ کازو اوئیڈا کے پیشرو ہارو ہیکو کرودا نے تین بار Open Market Intervention کی تھی اور موثر انداز میں امریکی ڈالر کو 130 کے ایریا میں دھکیل دیا تھا۔ تاہم موجودہ گورنر کئی بار اعلانات کے باوجود ایسا نہیں کر سکے۔ حالانکہ عالمی صورتحال بانڈز مارکیٹ میں خریداری کا رجحان ظاہر کر رہی تھی۔
ملٹی نیشنل معاشی ادارے Citi کے مطابق جاپانی حکام Growth Rate پر سمجھوتا کئے بغیر ین کی لیکوئیڈٹی بڑھانا چاہتے ہیں جو بظاہر اس صورتحال میں ممکن نظر نہیں آ رہی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔