PTCL کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، Telenor Pakistan کے تمام شیئرز خریدنے کا معاہدہ.
Acquisition is based on enterprise value of worth RS. 108 Billions, on debt free basis
PTCL کی اسٹاک ویلیو میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے ، جس کی بنیادی وجہ کمپنی کی طرف سے Telenor Pakistan کے تمام شیئرز خریدنے کا اعلان ہے ، واضح رہے کہ Norwegian Multinational Telecommunication company نے چند ماہ قبل Pakistan سے تمام آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا. جس کے بعد اسے مقامی انتظامیہ کے سپرد کر دیا گیا تھا .
PTCL اور Telenor Pakistan کے درمیان معاہدے کی تفصیلات.
آج PTCL انتظامیہ کی طرف سے Pakistan Stock Exchange Limited میں دوران ٹریڈ جاری کئے جانیوالے سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی سرکاری Telecommunication Company کا Telenor Pakistan Limited یعنی TPL کے شیئر ہولڈرز سے Share Purchase Agreement طے پا گیا ہے ، جس کے مطابق PTCL نے ٹیلی کام کمپنی کے تمام شیئرز خرید لئے ہیں . جن کی مجموعی قدر 108 ارب روپے بنتی ہے .مزید براں Telenor Pakistan کی دوسری ذیلی کمپنی TPLP کا انتظام بھی PTCL نے سنبھال لیا ہے .
امریکی ادارے نشریاتی ادارے Bloomberg کی رپورٹ کے مطابق Telenor نے جنوبی ایشیائی ملک میں اپنے تمام آپریشنز بند کرنے اور اثاثوں کی فروخت کا گزشتہ برس 6 دسمبر کو فیصلہ کیا تھا ۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے قبل Pakistan سے باہر فنڈز ٹرانسفر پر پابندی اور دیگر مشکلات کی بناء پر Warid Telecom بھی پاکستان میں اپنے تمام معاشی اور مستقل اثاثے فروخت کر چکی ہے.
مارکیٹ کا ردعمل.
معاہدے کا سرکلر جانے ہونے کے بعد PSX کے ابتدائی سیشنز میں ہی Pakistan Telecommunication Company کی شیئر ویلیو زبردست تیزی کے ساتھ 13.01 پر Upper Cap کر گئی ، جو کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسکی بلند ترین سطح ہے . اسکا ٹریڈنگ والیوم 18 لاکھ سے زاید رہا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔