Bitcoin Price مندی کے بعد 41 ہزار سے نیچے ، BTC average Transaction Fee میں اضافہ.

The Fee hit 38.2 dollars, 20 months high since the unconfirmed transactions continue to pile up

Bitcoin Price مندی کے بعد 41 ہزار سے نیچے آ گئی ہے . جس کی وجہ BTC Transaction Fee کا اضافے کے بعد 38.2 ڈالرز پر آ جانا ہے ، جو کہ گزشتہ 20 ماہ کی بلند ترین سطح ہے . ڈیجیٹل معاشی ماہرین کے مطابق Unconfirmed Transactions کے حجم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے .

Bitcoin Price میں مندی کی وجوہات.

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران Bitcoin Transactions کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، تاہم ان میں سے زیادہ تر کلیر نہیں ہو رہیں ، اس طرح Crypto Inflow تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ ٹیکنگ ریکارڈ کی گئی ہے ،

دریں اثنا Bitcoin Average Transaction Fee بھی 20 ماہ میں بلند ترین لیول 38.2 پر آ گئی ہے . جس سے Crypto Industry میں فروخت کا ٹرینڈ پیدا ہوا ہے . 16 دسمبر کو Inscriptions کے ذریعے On Chain Data جو کہ BTC Blockchain پر ڈیٹا Store کرنے کا نیا طریقہ ہے کا مجموعی والیوم فیس کی مد میں 10 ملین ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا .

ان اعداد و شمار اور مارکیٹ کے موجودہ رجحان کو دیکھتے ہوئے ماہرین موجودہ Bullish Rally میں بریک اور محدود پیمانے پر Correction کی پیشگوئی کر رہے ہیں .

مارکیٹ کی صورتحال.

European Sessions کےدوران  Bitcoin کی قدر 1 ہزار ڈالرز کمی کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا  . جبکہ اس کی Market Cap میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی.

Bitcoin Price مندی کے بعد 41 ہزار سے نیچے ، BTC average Transaction Fee میں اضافہ.
Bitcoin

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button