کرپٹو مارکیٹ میں تیزی، BTC دوبارہ 21 ہزار کے قریب آ گیا۔

آج کرپٹو مارکیٹ میں Genesis Business Holdings کی طرف سے دیوالیہ قرار دیئے جانے کی امریکی عدالت میں دائر کردہ اپیل کے باوجود خلاف توقع تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ آج بٹ کوائن (Bitcoin) 254 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 20945 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر 21 ہزار ڈالرز کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے۔ بٹ کوائن میں گذشتہ ہفتے کے دوران امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (U.S CPI) رپورٹ کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر (USD) کے دباؤ میں آنے کے بعد سے بحالی کی لہر آئی ہے۔ اور ایک ہفتے کے دوران BTC کی قدر میں 5 ہزار ڈالرز کے قریب اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ ایتھیریئم (ETH) بھی 35 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 1550 ڈالرز کہ سطح پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایتھیریئم کی قدر میں 4 سو ڈالرز کے قریب اضافہ ہوا ہے.

دیگر کرپٹو کرنسیز میں بھی مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ Binance آج 7 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 293.4894 کی سطح پر آ گیا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بائنانس کی قدر میں 27 ڈالرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔ آج Cardano بھی 3.40 فیصد اضافے کے ساتھ 0.3381 کہ سطح پر آ گیا ہے۔ FTX گیٹ اسکینڈل کے بعد سے مختلف تنازعات میں نام آنے کے بعد دباؤ کا شکار Ripple بھی آج 2.87 فیصد اوپر 0.3899 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ Ripple کی طرح ہی FTX اور المیڈا کی انتظامیہ کے ساتھ رابطوں کے الزامات کا سامنا کرنیوالا سولانا (SOL) آج 2.67 فیصد مستحکم ہو کر 21.3818 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Polkadot بھی 2.44 فیصد اوپر 5.7820 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آج Avalanche بھی 1.79 فیصد تیزی کے ساتھ 16.0957 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے آخر میں جائزہ لیں گے FTX, Genesis اور Three Arrow Capital سمیت تمام کرپٹو بحرانوں اور اسکینڈلز کے بعد کی صورتحال کا ثابت قدمی سے سامنا کرنیوالی کرپٹو کرنسی لائٹ کوائن (LTC) کا، جو کہ گذشتہ دو روز کے دوران اصلاح (Correction) کے مختصر دور سے گزر کر آج 1.78 فیصد تیزی کے ساتھ 84.2582 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ کرپٹو کرنسیز کے ماہرین پہلے کوارٹر کے دوران اسکے 130 ڈالرز تک جانے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ یہان یہ بھی بتاتے چلیں کہ FTX گیٹ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے وقت لائٹ کوائن 49 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ تاہم اس کے بعد جب بٹ کوائن اور دیگر تمام کرپٹو کی بڑی کرنسیز شدید گراوٹ کی شکار ہوئیں اسوقت لائٹ کوائن مثبت انداز میں تسلسل کے ساتھ بتدریج 87 ڈالرز تک پہنچ گیا تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button