PSX میں کاروباری ہفتے کا منفی اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کا اختتام شدید مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی و معاشی عدم استحکام اور عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کی طرف سے پروگرام میں تعطل کی خبروں کے بعد سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے ہیں اور ملک کے معاشی اعشاریے (Financial Indicators) سنگین معاشی صورتحال کو ظاہر کر رہے ہیں۔ دوسری طرف دو صوبائی اسمبلیوں کے توڑے جانے کے بعد عالمی بینک (World Bank) نے بھی 1 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی امداد آئندہ سال تک موخر کر دی ہے۔ جس سے شیئر مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 423 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 38407 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 38291 سے 38982 کے درمیان رہی ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 176 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14222 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 14184 سے 14466 کے درمیان رہی ہے۔ آج شیئر بازار میں 330 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 108 کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں تیزی، 203 میں کمی جبکہ 19 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔PSX میں شیئرز کا حجم (Capitalization) 9 کروڑ 34 لاکھ رہا۔ جن کی مجموعی مالیت 3 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button