Bitcoin Price میں تیزی، مختلف Crypto Platforms میں Spot ETF Fee میں کمی کا مقابلہ

BTC crossed psychological level of 45 thousand Dollars at beginning of US Sessions

Bitcoin Price میں تیزی دیکھی جا رہی ہے ، جس کے بعد BTC آج US Sessions کے دوران 45 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر آ گیا ہے . رواں ہفتے Spot ETF کی باضابطه منظور کے امکانات سے مختلف Crypto Platforms کے درمیان Fee کے معاملے پر مقابلہ جاری ہے ، جس سے سرمایہ کار Crypto Industry کی طرف راغب ہو رہے ہیں .

مختلف Crypto Platforms میں Spot ETF کا معامله کیا ہے؟

US SEC کی طرف سے دئیے جانیوالے سگنلز کے مطابق رواں ہفتے Spot BTC ETF باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا جائے گا. اس حوالے سے مختلف Stock Exchanges میں Listings جاری کر دی گئی ہیں . ایک طرف جہاں سرمایہ کار Crypto Fever میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں. وہیں مختلف Platforms کے درمیان ایک دوسرے سے BTC ETF FEE کے معاملے پر مقابلہ جاری ہے . سبھی Crypto Firms کم چارجز کی پیشکش کے ذریعے سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں .

آج Fidelity نے اپنے ریٹس 0.39 متیّن کئے ہیں . جبکہ ARK کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں 0.25  کی پیشکش ہوئی ہے . ادھر BlackRock بھی اس حوالے سے کسی سے پیچھے نہیں رہا اور اس نے پہلے چھ ماہ کی Holdings کے لئے 0.20 کی Processing Fee مقرر کی ہے. جبکہ اس کے بعد 0.30 کے چارجز لاگو کئے جائیں گے.

ایک طویل سفر کے بعد Exchange Traded Funds کی Capital Markets میں ٹریڈ شروع ہونے پر دنیا بھر کے مارکیٹ پلیئرز ابھی سے پوزیشنز لینے کے لئے تیار نظر آ رہے ہیں . جس کا ایڈوانٹیج Crypto Currencies بھرپور انداز میں حاصل کر رہی ہیں .

گزشتہ سال عدالتی فیصلوں کے باوجود Regulatory Authority پس و پیش سے کام لیتی رہی اور تین ہفتوں تک ان فنڈز پر پابندیاں عاید کئے رکھیں .جس کے سینیٹ کی Committee for Financial Affairs  نے دو بار خط لکھ کر ادارے کو عدالتی احکامات کی پاس داری کا کہا تھا.

مارکیٹ کی صورتحال.

US Sessions کے آغاز پر Bitcoin کی قدر 9 سو ڈالرز اضافے کے ساتھ  45 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گئی ہے  . دو روز قبل بھی BTC نے یہ لیول دو سال کے بعد عبور کیا تھا. تاہم  پرافٹ ٹیکنگ سے یہ  برقرار نہ رہ سکا .  اس کی Supply میں گزشتہ ایک ماہ میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے . معاشی ماہرین آئندہ ماہ 50 ہزار ڈالرز عبور کرنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں. ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ETF کے باقاعدہ آغاز پر دنیا کی سب سے بڑی Crypto Currency ممکنہ طور پر 49 ہزار تک جا سکتی ہے .

Bitcoin Price میں تیزی، مختلف Crypto Platforms میں Spot ETF Fee میں کمی کا مقابلہ
BTC

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button