Bitcoin Price میں تیزی کا تسلسل جاری. Spot ETF منظوری کے پیش نظر سرمایہ کار متحرک.

BTC stabilized near 44 K level . On Chain data shows 26000 unconfirmed transactions

Bitcoin Price میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری ہے . Spot ETF منظوری کے پیش نظر سرمایہ کار متحرک نظر آ رہے ہیں . Crypto پلیٹ فارم Coinbase کی طرف سے جاری کئے جانے والے ڈیٹا کے مطابق 26 ہزار On Chain Transactions ابھی تک کنفرم نہیں ہوئیں . ان اعداد و شمار سے Crypto Industry میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے .

Bitcoin Price ایشیائی سیشنز کے دوران 43 ہزار سے اوپر مستحکم. 

Asian Sessions کے دوران Bitcoin Price میں زبردست ریلی ریکارڈ کی گئی . جس سے ایک موقع پر یہ 44 ہزار ڈالرز کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا ، تاہم اس سطح پر ہونے والی پرافٹ ٹیکنگ سے یہ لیول برقرار نہ رہ سکا اور European Sessions کے آغاز پر 43500 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.

Crypto Industry  میں زبردست تیزی کی بڑی وجہ حالیہ دنوں کے دوران US Courts  کی طرف سے آنے والے فیصلے ہیں . New York Federal Court نے رواں سال اگست میں US SEC کی Spot Bitcoin اور ETF کے خلاف درجواست مسترد کر دی تھی ، جس کے بعد  اس حوالے سے کی جانیوالی اپیل بھی غیر موثر رہی تھی .

عدالتی فیصلوں کے باوجود Regulatory Authority پس و پیش سے کام لیتی رہی اور تین ہفتوں تک ان فنڈز پر پابندیاں عاید کئے رکھیں .جس کے سینیٹ کی Committee for Financial Affairs  نے دو بار خط لکھ کر ادارے کو عدالتی احکامات کی پاس داری کا کہا تھا.

اس  اعلان  سے سرمایہ کاروں میں یہ تاثر قائم ہوا کہ Spot ETF کی منظوری محض چند روز کی دوری پر ہے  . تاہم معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اس عمل  کی ابتدا ہے تاہم ایک بار یہ Procedure شروع ہو گیا تو Bitcoin بہت جلد 50 ہزار ڈالرز تک ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے .

Spot ETF کے بارے میں اطلاعات.

US Securities and Exchange commission کی طرف سے گزشتہ روز  جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا  کہ ادارے کے  Spot ETF کی جلد منظوری کے لئے Grayscale کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں.  اور Bitcoin ETF کے لئے ایپلیکیشنز کی ڈیڈ لائن رواں ماہ کے وسط میں ختم ہو جائے گی . اس اعلان کے سامنے آنے پر Crypto Currencies بالخصوص BTC پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ،

مارکیٹ کی صورتحال.

European Sessions کے آغاز پر Bitcoin کی قدر 43 ہزار سے اوپر مستحکم ہے . جو کہ گزشتہ روز  42 پر آ گیا تھا اور اس کی Supply میں گزشتہ ایک ماہ میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے .

Bitcoin Price میں تیزی کا تسلسل جاری. Spot ETF منظوری کے پیش نظر سرمایہ کار متحرک.
Bitcoin Price during European Sessions

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button