Mari Petroleum کی شیئر ویلیو 2200 روپے سے اوپر، North Waziristan میں Gas کے نئے ذخائر دریافت.
Pakistan's leading exploration company declared the news in PSX Circular today
Mari Petroleum کی شیئر ویلیو 2200 روپے سے اوپر آ گئی ہے ، جبکہ کمپنی میں سرمایہ کاری کے حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے . جس کی بنیادی وجہ آج North Waziristan میں Natural Gas کے نئے ذخائر کی دریافت ہے .
Mari Petroleum کی طرف سے نئے ذخائر کی دریافت.
کمپنی کی طرف سے Pakistan Stock Exchange کے ٹریڈنگ سیشن میں جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئے دریافت ہونے والے ذخائر خیبر پختونخوا اور Pakistan میں سب سے بڑے ہیں ، جو ملکی ضروریات کا 10 فیصد تک پورا کر سکیں گے .
جاری کئے جانے والے اعلان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ Mari Petroleum کے ساتھ اس پروجیکٹ کے اشتراک میں Oil and Gas Development Company بھی شامل ہے .
Mari Petroleum کو زیر سمندر آئل اور گیس کے ذخائر دریافت کرنے کے لئے لائسنس جاری کرنیکا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے اور رواں ہفتے کے دوران اس سلسلے میں بھی پیشرفت متوقع ہے۔ ادھر ایک دوست ملک کی طرف سے متبادل توانائی کے پروجیکٹ پر کام کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس پر عملی طور پر کام کا آغاز آئندہ ماہ کے آغاز پر ہو جائے گا۔
مارکیٹ کا ردعمل
خبر سامنے آنے پر MARI کی شیئر ویلیو میں زبردست تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جو کہ 157 روپے اضافے کے ساتھ 2254 روپے فی شیئر کی سطح پر آ گیا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔