OGDC تیزی کے مومینٹم سے 13 ماہ کی بلند ترین سطح سے اوپر، خلیجی ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کی تصدیق.
Oil and Gas Development Company is trading near 127 psychological Mark
OGDC میں تیزی کا تسلسل آج نئے سال کے دوسرے روز بھی جاری ہے. Gulf Countries بالخصوص Saudi Arabia کی طرف سے کمپنی میں سرمایہ کاری کی تصدیق کے بعد آج یہ دن کے وسطی سیشن میں ایک سال کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتے ہوئے دکھا گیا . اس کے علاوہ Pakistan سے اپنا سرمایہ منتقل کرنوالی Shell Global کی بڈنگ کے بعد سے یہ سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے.
یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان میں سب سے پہلے انویسٹمنٹ کرنیوالی کمپنی SHELL نے گزشتہ ماہ جنوبی ایشیائی ملک میں اپنے تمام شیئرز فروخت کرنے کا اعلان کر دیا تھا.
کمپنی نے اسکی وجوہات منافع میں کمی اور معاشی پالیسیوں میں تبدیلیوں کے سبب منافع کی منتقلی میں آنیوالی مشکلات بیان کی تھیں .PSX کے مجموعی مثبت رجحان کے ساتھ اس کے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کا متاثر کن حجم دکھائی دے رہا ہے۔
OGDC کا تعارف
یہاں اپنے قارئین کو PSX کے بہترین اسٹاکس میں شامل اس کمپنی کے بارے میں تفصیلات بتاتے چلیں۔ OGDCL کا قیام 23 اکتوبر 1997ء کو Companies Ordinance 1984 کے تحت عمل میں آیا تھا یہ حکومت پاکستان کی دوسری Public Limited Company ہے جس کے قیام کا بنیادی مقصد Oil and Gas Exploration اور ان کو ملکی نظام میں شامل کرنے کے لئے Logistic Support مہیا کرنا ہے جبکہ اس سے پہلے Pakistan Petroleum Limited ان مقاصد کے لئے قائم کی جانیوالی واحد کمپنی تھی۔
اپنے آغاز سے ہی یہ کمپنی Pakistan Stock Exchange کے Oil and Gas Exploration سیکٹر میں Listed اور مارکیٹ کے بہترین اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے Intra Day اور Holding Stocks دونوں کے لئے ہی موزوں تصور کیا جا رہا ہے
۔ اسکا بنیادی سرمایہ 30 کروڑ روپے سے زائد رکھا گیا تھا جبکہ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paid up Capital) 4 ارب 30 کروڑ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے Free Float کے لئے 15 فیصد شیئرز دستیاب ہیں۔ جن کی مجموعی تعداد 64 کروڑ 51 لاکھ شیئرز ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کی مضبوط بنیادوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسکے مالی سال کا اختتام جون میں ہوتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران ٹریڈنگ رینج 69 سے لے کر 123 روپے کے درمیان رہی ہے
نئے ذخائر کی دریافت اور سرمایہ کاری کی نئی لہر
۔دسمبر 2022 کے وسط سے OGDCL کمپنی کی جانب سے صوبہ سندھ میں Gas Reservoirs کی دریافت کی خبروں کے بعد سے یہ سرمایہ کاروں کی توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہے۔ اگرچہ نئے ذخائر کی دریافت کے بعد ابتدائی چند دنوں کے دوران مارکیٹ کے انتہائی منفی مومینٹم کی وجہ سے اس مثبت ٹریگر کا بھرپور فائدہ نہیں حاصل کیا جا سکا۔ تاہم اس کے بعد انفرادی طور پر OGDCL کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔
IMF کی طرف سے پاکستان کے لئے اپنے پروگرام کی بحالی کے لئے مذاکرات میں OGDC سمیت انرجی سیکٹر کی کمپنیوں کے گردشی قرضوں کے خاتمے کی شرط رکھی گئی تھی۔ اس سلسلے میں کئے گئے حکومتی اقدامات سے اسکی قدر میں مزید بہتری آئی ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
OGDCL نے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز اپنی گذشتہ روز کی Closing سے 2 روپے 60 پیسے اوپر124 روپے کی سطح سے کیا۔ اس کے کے بعد یہ شروع میں ہی مثبت زون میں داخل ہو کر 125 کے نفسیاتی مارک سے اوپر اپنی 13 ماہ کی بلند ترین سطح 126 روپے60 پیسے تک پہنچا۔ تاہم اسوقت یہ 4 روپے 62 پیسے کے اضافے کے ساتھ 125 روپے50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہاں پر OGDCL کے اسٹاکس میں Buying کی انتہائی مضبوط کال دی جا رہی ہے۔
اسکی ٹریڈنگ کی حدوں کا جائزہ لیں تو OGDCL کا Upper Cap موجودہ سطح سے 3 روپے 90 پیسے اوپر 129.95 اور Lower Lock بھی 14 روپے نیچے 111.81 ہے۔ اسوقت تک اس میں 1 کروڑ 89 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
اگر موجودہ سطح سے اوپر OGDCL کی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی سطح 125.80 ہے جس کے یہ بالکل قریب آ چکا ہے۔ جبکہ اس سے اوپر دوسری مزاحمتی حد 126.30 ہے اور تیسری حد 127.30 ہے جو کہ 127 کی نفسیاتی سطح سے اوپر ہے۔ جسے عبور کرنے کی صورت میں 130 کا نفسیاتی مارک عبور کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ جو کہ اسکا انتہائی انتہائی Bullish زون ہے۔ جبکہ موجودہ سطح سے نیچے سپورٹ لیولز 125.30, 124.60 اور 124.30 ہیں۔
اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا اشارہ کر رہے ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish جبکہ 5 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا Bias بھی Bullish ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 300 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔