OGDC کی Financial Report کا اجرا ، Stock Value میں تیزی کا تسلسل جاری .
Oil and Gas Development Company earned Rs. 28 billion profit, announced 16 percent dividend.
OGDC میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری ہے. جس کی بنیادی وجہ کمپنی کے کوارٹرلی Financial Results کا اجرا ہے . جن میں Rs 28 ارب کا ریکارڈ منافع حاصل ہوا ہے جو کہ 2010 کے بعد 13 سالوں کی بلند ترین سطح ہے .
کمپنی کی طرف سے Pakistan Stock Exchange میں جمع کروائے گئے ڈیکلریشن بتایا گیا ہے کہ کمپنی انتظامیہ اور Shares Holders کا غیر معمولی اجلاس 2 نومبر کو کراچی میں منعقد ہوا . جس میں شرکا کو معاشی سرگرمیوں میں وسعت اور کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا .
جاری کئے گئے سرکلر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں تمام شیئر ہولڈرز کیلئے 16 فیصد Dividend جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . تاہم Bonus Shares نہیں گئے .
OGDC کا تعارف
یہاں اپنے قارئین کو PSX کے بہترین اسٹاکس میں شامل اس کمپنی کے بارے میں تفصیلات بتاتے چلیں۔ OGDCL کا قیام 23 اکتوبر 1997ء کو Companies Ordinance 1984 کے تحت عمل میں آیا تھا یہ Government of Pakistan کی دوسری Public Limited Company ہے جس کے قیام کا بنیادی مقصد Oil اور Gas کے ذخائر کی تلاش اور ان کو ملکی نظام میں شامل کرنے کے لئے Logistic Support مہیا کرنا ہے جبکہ اس سے پہلے Pakistan Petroleum Limited (PPL) ان مقاصد کے لئے قائم کی جانیوالی واحد کمپنی تھی۔
اپنے آغاز سے ہی یہ PSX کے Oil and Gas Exploration سیکٹر میں Listed اور مارکیٹ کے بہترین اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور Holding Stocks دونوں کے لئے ہی موزوں تصور کیا جا رہا ہے
۔ اسکا بنیادی سرمایہ 30 کروڑ روپے سے زائد رکھا گیا تھا جبکہ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paid up Capital) 4 ارب 30 کروڑ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے FREE Float کے لئے 15 فیصد شیئرز دستیاب ہیں۔ جن کی مجموعی تعداد 64 کروڑ 51 لاکھ شیئرز ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کی مضبوط بنیادوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسکے مالی سال کا اختتام جون میں ہوتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران ٹریڈنگ رینج 69 سے لے کر 111 روپے کے درمیان رہی ہے
۔دسمبر کے وسط سے OGDCL کمپنی کی جانب سے Sindh میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی خبروں کے بعد سے یہ سرمایہ کاروں کی توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہے۔ اگرچہ نئے ذخائر کی دریافت کے بعد ابتدائی چند دنوں کے دوران مارکیٹ کے انتہائی منفی مومینٹم کی وجہ سے اس مثبت ٹریگر کا بھرپور فائدہ نہیں حاصل کیا جا سکا۔ تاہم اس کے بعد انفرادی طور پر OGDCL کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔
IMF Financial Program کے لئے مذاکرات میں OGDC سمیت Energy Sector کی کمپنیوں کے Circular Debts کے خاتمے کی شرط رکھی گئی تھی۔ اس سلسلے میں کئے گئے حکومتی اقدامات سے اسکی قدر میں مزید بہتری آئی ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
OGDCL نے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز اپنی گذشتہ روز کی Closing سے 2 روپے اوپر 109 روپے 8 پیسے کی سطح سے کیا۔ اس کے کے بعد یہ شروع میں ہی مثبت زون میں داخل ہو کر 104 کے نفسیاتی مارک سے اوپر اپنی بلند ترین سطح 104 روپے80 پیسے تک پہنچا۔ تاہم دن کے اختتام پر یہ 1 روپے 21 پیسے کے اضافے کے ساتھ 109 روپے 8 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہاں پر OGDCL کے اسٹاکس میں Buying کی انتہائی مضبوط کال دی جا رہی ہے۔
اسکی ٹریڈنگ کی حدوں کا جائزہ لیں تو OGDCL کا Upper Cap موجودہ سطح سے 7 روپے اوپر 115.73 اور Lower Lock بھی 9 روپے نیچے 99.59 ہے۔ اسوقت تک اس میں 1 کروڑ 81 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
اگر موجودہ سطح سے اوپر OGDCL کے Resistance Levels کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی سطح 105.10 ہے جس کے یہ بالکل قریب آ چکا ہے۔ جبکہ اس سے اوپر دوسری مزاحمتی حد 105.80 ہے اور تیسری حد 106.10 ہے جو کہ 106 کی نفسیاتی سطح سے اوپر ہے۔ جسے عبور کرنے کی صورت میں 120 کے نفسیاتی مارک عبور کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ جو کہ اسکا انتہائی Bullish زون اور تکنیکی ہدف بھی ہے۔ جبکہ موجودہ سطح سے نیچے سپورٹ لیولز 103.60, 103.10 اور 102.60 ہیں۔
اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا اشارہ کر رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish جبکہ 5 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی Bias بھی Bullish ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 300 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔