Petroleum Products کی قیمتوں میں کمی ، فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا۔

Diesel maintained unchanged while the Petrol reduced 8 rupees

Petroleum Products کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ جس کا اطلاق رات 12 بجے کیا گیا ۔ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد پیٹرول 8  روپے سستا کیا گیا ہے جبکہ  Diesel کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی.

Petroleum Products کی قیمتوں میں کمی۔

نگران حکومت نے  بالآخر مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لئے ریلیف کا اعلان کر دیا۔ گذشتہ رات جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے جبکہ ڈیزل کی 276 روپے 21 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Petroleum Products کی قیمتوں میں کمی ، فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا۔
Petroleum Prices Notification by Finance Division

Finance Division کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق Oil and Gas Marketing Companies کا منافع مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ جبکہ 50 روپے لیوی اور 22 روہے کسٹمز ڈیوٹی برقرار رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 روز کے لئے کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل یعنی کیروسین آئل میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں آنیوالے اتار چڑھاؤ کے اثرات۔

گذشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں US Dollar اور Petroleum Products تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ تاہم کئی ماہ سے Black Market کے خلاف جاری آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ Pakistani Rupees کے مستحکم ہونے اور ڈالر کے نیچے آنے سے جنوبی ایشیائی ملک کے لئے Crude Oil کے Import Bills میں کمی آئی یے۔ علاوہ ازیں Middle East میں جاری عرب اسرائیل تنازعے کے باعث بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ اور غیر یقینی صورتحال جاری ہے۔ ان تمام محرکات کی وجہ سے Petroleum Division کیلئے یہ اعلان کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button