Hong Kong کی Financial Hub کے طور پر بحالی کے لئے PBOC کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا.
Hangseng gained 300 points in intraday, China continues the surprises series
Hong Kong کی Financial Hub کے طور پر بحالی کے لئے PBOC کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا. جس کے بعد آج دوسرے روز بھی Hangseng میں 300 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی . Chinese Government کی طرف سے Economic Recovery کے لئے سرپرائز دینے کا تسلسل رواں ہفتے کے آغاز سے شروع ہوا تھا .
PBOC کے 6 نکاتی ایجنڈا کی تفصیلات.
Peoples Bank of China کی طرف سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق اس پلان میں مندرجہ ذیل ترجیحات شامل کی گئی ہیں .
(١) Trans Border Investment کے حصول کے لئے بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے . اس مقصد کے لئے تمام Commercial Banks میں ایک Special Desk قائم کیا جا رہا ہے جسے Bond Connect کا نام دیا گیا ہے . بیرونی سرمایہ کار Digital App کے ذریعے بھی اس تک رسائی حاصل کر سکیں گے جبکہ انھیں Immigration اور Permanant Citizenship کے لئے بھی اہل قرار دیا جائے گا . وہ تمام سرمایہ کار جو کہ اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیں انھیں Electronic Visa کی سہولت حاصل ہو گی .
(2) Bond Connect کے تحت حاصل کئے جانے والے Certificates تمام Digital Apps اور Mainland China کی Stock Markets میں بھی دستیاب ہوں گے . انھیں Digital Wallets میں بھی منتقل کیا جا سکے گا اور Crypto یا Spot ETF Conversion کی سہولت بھی حاصل ہو گی. اس طرح China حقیقی معنوں میں Spot ETF کا آغاز کرنے جا رہا ہے . ان کی خرید و فروخت 26 فروری سے ہو گا.
(3) Foreign Investors کو Hong Kong کے علاوہ Mainland China میں بھی سہولیات دی جائیں گی . اور وہ جب چاہیں کسی بھی جگہ ان Certificates کو Currency میں تبدیل کر سکیں گے .
سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مراعات
(4) Investment Bonds کے حامل افراد کیلئے Hong Kong اور Macau سمیت کسی بھی چینی کنٹرول والے علاقے میں Funds Transfer کیلئے سخت قوانین میں خصوصی نرمی کی جائے گی. یہاں تک کہ وہ Southern China میں Property خریدنے کے علاوہ رہائش پذیر بھی ہو سکیں گے.
(5) Shenzhen Hong Kong Cross Border Cross Border Investigation کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے . جس کے تحت چینی مرکزی سرزمین کی سب سے بڑی Stock Market یعنی Shenzhen Capital اور Hangseng میں سے کسی ایک جگہ سرمایہ کاری کرنے والے دونوں کے کلائنٹس شمار کئے جائیں گے. اس مقصد کے لئے ایک Joint Venture قائم کیا جا رہا ہے .
(6) Digital Investors سے کسی بھی قسم کا اضافی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا . نیز وہ Nikkei ، Wallstreet اور Euronext کے ذریعے بھی اپنا منافع وصول کر سکیں گے.
مارکیٹ کا ردعمل.
آج مسلسل دوسرے روز بھی Hangseng میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، دن کے اختتام پر انڈیکس 300 پوائنٹس کے اضافے سے 16211 کی سطح پر بند ہوا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔