Crypto Currencies کی محدود رینج میں ٹریڈ، Spot ETF کی منظوری کے پیش نظر پرافٹ ٹیکنگ
Bitcoin Price consolidated above 42600, as US SEC signaled applicants this week
Crypto Currencies محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہیں . Spot ETF منظوری کے پیش نظر سرمایہ کاروں میں پرافٹ ٹیکنگ کے باوجود Bitcoin Price ایشیائی سیشنز کے دوران 42600 ڈالرز سے اوپر مستحکم دکھائی دے رہا ہے .
Crypto پلیٹ فارم Coinbase کی طرف سے جاری کئے جانے والے ڈیٹا کے مطابق 18 ہزار On Chain Transactions ابھی تک کنفرم نہیں ہوئیں . ان اعداد و شمار سے Crypto Industry میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے .
Crypto Currencies نئے دور کے لیے تیّار.
آج Asian Sessions کے دوران Bitcoin Price میں بحالی ریکارڈ کی گئی . جس سے یہ 42600 ہزار ڈالرز کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا ، تاہم اس سطح پر ہونے والی پرافٹ ٹیکنگ سے یہ اسی رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار اور European Sessions کے آغاز پر اس میں 0.44 فیصد بحالی ہوئی ہے .
صبح سے Crypto Industry میں مثبت رجحان کی بڑی وجہ حالیہ دنوں کے دوران US SEC کی طرف سے کیا جانے والا اعلان تھا . جس میں کہا گیا تھا کہ رواں ماہ کے وسط میں Exchange Traded Funds باقاعدہ طور پر ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کا حصّہ بن جائیں گے.
گزشتہ سال عدالتی فیصلوں کے باوجود Regulatory Authority پس و پیش سے کام لیتی رہی اور تین ہفتوں تک ان فنڈز پر پابندیاں عاید کئے رکھیں .جس کے سینیٹ کی Committee for Financial Affairs نے دو بار خط لکھ کر ادارے کو عدالتی احکامات کی پاس داری کا کہا تھا.
Spot ETF کے بارے میں اطلاعات.
US Securities and Exchange commission کی طرف سے آج جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ادارے کے Spot ETF کی جلد منظوری کے لئے Grayscale کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں اور ایپلی کیشنز کی پراسیسنگ جاری ہے . . Bitcoin ETF کے لئے ایپلیکیشنز کی باقاعدہ منظوری آئندہ ہفتے دئیے جانے کا امکان ہے . اس اعلان کے سامنے آنے پر Crypto Currencies بالخصوص BTC پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ،
مارکیٹ کی صورتحال.
US Sessions کے آغاز پر Bitcoin کی قدر 43 ہزار سے نیچے آ گئی ہے . جو کہ چند گھنٹے قبل 45 ہزار ڈالرز کا نفسیاتی ہدف دو سال کے بعد عبور کرنے میں کامیاب ہوا تھا .پرافٹ ٹیکنگ سے یہ لیول برقرار نہ رہ سکا . اس کی Supply میں گزشتہ ایک ماہ میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے . معاشی ماہرین آئندہ ماہ 50 ہزار ڈالرز عبور کرنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں. تاہم ان کے خیال میں اس سے قبل ایک بار اس میں Technical Correction کا عمل شروع ہو سکتا ہے . جس سے یہ 38 ہزار ڈالرز تک آ سکتا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔