Silver Price کی 23 ڈالرز کے قریب بحالی ، European Sessions کے دوران US Bonds Yields میں کمی

Treasury Bonds struggles to find Demand ahead of US Inflation Data

Silver Price آج 23 ڈالرز کے قریب مستحکم نظر آ رہی ہے . European Sessions کے دوران 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں 3 بنیادی پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے . جس کے بعد یہ 4.097 فیصد پر آ گئی ہیں . آج US PCE Report کے انتظار میں یہ گزشتہ روز کی بلند ترین سطح 4.10 کو برقرار نہیں رکھ سکیں جبکہ مارکیٹ کے Push and Pull کا ایڈوانٹیج نقرئی دھات نے حاصل کیا ہے .

US Inflation میں کمی کی پیشگوئیوں کے Silver Price پر اثرات.

US PCE Report کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں. Federal Reserve کا  Inflation کی پیمائش کے لئے فورٹ گیج آج ریلیز کیا جائے گا. معاشی ماہرین Headline Inflation کے 0.2 فیصد تک نیچے آنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں. ایسا ہونے کی صورت میں US Federal Reserve کی طرف سے Rates Cut Program طے شدہ شیڈول سے جلد شروع کیا جا سکتا. یہی وجہ ہے کہ کم والیوم کی مارکیٹس میں US Bonds Yields نیچے آئی ہیں اور Silver اپنی نفسیاتی سطح کے قریب بحال ہوا ہے .

اس رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی اگلی میٹنگز کے دوران Monetary Policy کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں ان حالات میں جبکہ  Hike Rate Program بند کیا جا چکا ہے تب Inflation کی حقیقی صورتحال جانچنے کیلئے جیروم پاول اس رپورٹ کے اعداد و شمار آئندہ  میٹنگ سے پہلے ضرور چیک کریں گے.

اگر آج جاری ہونیوالی رپورٹ کے اعداد و شمار توقعات سے زیادہ آتے ہیں یعنی PCE کا پرائس انڈیکس توقعات سے زیادہ رہا تو اس کا واضح مطلب یہ لیا جائے گا کہ Inflation  کے اثرات معیشت پر زیادہ شدید انداز میں مرتب ہو رہے ہیں جس سے Financial Indicators میں رسک فیکٹر دوبارہ بڑھ جائے گا ، ان نتائج سے USD اور اسکے Bonds کی طلب میں اضافہ ہو سکتا ہے اور دیگر عالمی کرنسیز جن میں Euro، Swiss Franc، British ،Pounds Australian Dollar اور New Zealand Dollar شامل ہیں گراوٹ کے شکار ہو سکتے ہیں. اسی طرح کے اثرات Silver اور دیگر Precious Metals پر بھی مرتب ہونے کا اندیشہ ہے .

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Silver  اپنی 20SMA  سے نیچے  ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ 23.30 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے نیچے اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کھو دی ہے  ہے . European Session  کے دوران Silver کا مجموعی منظرنامہ مثبت   نظر آ رہا ہے .تاہم  اسکا 14 روزہ RSI وسطی نقطے کے قریب ہے جو کہ بیرش ریلی کی نشاندہی کر رہا ہے.

Silver Price کی 23 ڈالرز کے قریب بحالی ، European Sessions کے دوران US Bonds Yields میں کمی
Silver Technical Chart

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button