USDCHF میں 0.8650 سے نیچے مندی ، SNB Sight Deposits گزشتہ ہفتے 472 ارب فرانک پر آ گئے.

Upbeat Swiss Foreign Deposits Report enhanced chances of early Rates Cut

USDCHF کی قدر میں 0.8650 سے نیچے مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ گزشتہ ہفتے کے دوران  SNB Sight Deposits کا 472 ارب فرانک پر آ جانا ہے . توقعات سے منفی ڈیٹا سامنے آنے کے بعد مارچ 2024 سے SNB Monetary Policy میں مرحلہ وار نرمی  کے امکانات بڑھ گئے ہیں . اسی وجہ سے Swiss Franc کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . 

Swiss Deposits Report کی تفصیلات

Swiss National Bank  کے جاری کردہ اعداد و شمار میں گزشتہ ہفتے  ڈیپازٹس کا حجم 472 بلیئن فرانک رہا۔ جبکہ اس سے قبل 473 بلیئن کی پیشگوئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل  یہ ریڈنگ 473 بلیئن فرانک رہی تھی جو کہ رواں ماہ کا تخمینہ تھا۔ اس طرح Global Banking Crisis کے بعد مسلسل چھٹے ماہ  ملک میں Foreign Investment کا منفی حجم دیکھا جا رہا ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال مارچ میں ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے تین Multinational Banks کے دیوالیہ ہونے کا سلسلہ یورپ تک وسعت اختیار کر گیا تھا اور دنیا کا قدیم ترین معاشی ادارہ Credit Suisse بینک لیکوئیڈٹی کا دباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے ڈیفالٹ کر گیا تھا۔ تاہم حالیہ رہورٹس سے سوئس نظام زر دوبارہ مستحکم ہونے کی کوشش کرتا ہوا نظر آ رہا ہے . ۔

خیال رہے کہ سوئس مرکزی بینک ماہانہ کی بجائے کوارٹرلی بنیادوں پر Monetary Policy کا جائزہ لیتا ہے۔ Swiss Banking Industry کو دنیا میں سب سے مضبوط سمجھا جاتا ہے۔ اور Credit Suisse Crisis سے اس کے بکھرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ لیکن SNB نے اپنی کامیاب اسٹریٹیجی سے اس پر قابو پا لیا ہے۔

USDCHF کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں تیزی  ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں USD یورپی سیشنز کے دوران  0.10 فیصد مندی  کے ساتھ 0.8650 سے نیچے آ گیا ہے۔

USDCHF میں 0.8650 سے نیچے مندی ، SNB Sight Deposits گزشتہ ہفتے 472 ارب فرانک پر آ گئے.
USDCHF

معاشی ماہرین کے مطابق Swiss Franc میں تیزی  کی بڑی وجہ حالیہ رپورٹس میں Inflation میں ہونے والا اضافہ ہے۔ جس سے Swiss National Bank کی آئندہ Policy Meeting میں Interest Rate کم ہونے کا جواز ختم ہو جاتا ہے اور Rate Hike Program ہولڈ کئے جانے کے  امکانات بڑھ گئے ہیں۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ Swiss Franc کو مستحکم کر رہا ہے ۔

دوسری طرف Swiss Market Index میں ملا جلا رجحان جاری ہے۔ ۔ مارکیٹ میں ٹریڈنگ والیوم بھی خاصا کم ہے اور اسوقت تک محض 60 لاکھ 47 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ جو کہ معمول سے کم ہے۔

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button