USDCHF میں 0.8600 سے اوپر بحالی، Swiss Trade Balance دسمبر میں 1.25 بلین فرانک پر آ گیا.
Downbeat Financial Data diminished demand for Swiss Franc ignoring Geopolitical tensions
USDCHF میں 0.8600 سے اوپر بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے . آج جاری کئے جانیوالے توقعات سے منفی ڈیٹا میں Swiss Trade Balance دسمبر 2023 کے دوران 1.25 بلین فرانک پر آ گیا. جس کے بعد Middle East میں Geopolitical Tensions اور US Dollar کے دفاعی انداز کو نظر انداز کرتے ہوئے European Sessions کے دوران Swiss Franc کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .
Swiss Trade Balance Report کی تفصیلات.
Federal Statistics Bureau کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023ء میں کا ٹریڈ سرپلس نمایاں کمی کے ساتھ 1.25 ارب فرانک رہا۔ معاشی ماہرین 2.55 ارب کی توقع کر رہے تھے۔ بتاتے چلیں کہ نومبر میں یہ ریڈنگ 2.25 بلیئن آئی تھی ، تاہم نظرثانی شدہ سرپلس 1.81 ارب فرانک رہی تھی۔
اعداد و شمار Swiss Economy کے بارے میں کیا نشاندہی کر رہے ہیں ؟
ڈیٹا توقعات سے خاصا منفی رہا ہے۔ جو کہ گزشتہ سال کے اختتام پر تجارتی سرگرمیوں اور معیشت کی سست روی کو ظاہر کر رہا ہے۔ International Trade میں Exports نومبر کی نسبت 28.4 فیصد کمی آئی ۔ جبکہ Raw Material کی Imports میں 17.9 فیصد اضافہ ہوا۔
اس سے صنعتی پیداواری عمل میں بھی کمی نظر آ رہی ہے۔ Swiss Watches کی Exports میں ماہانہ بنیادوں پر 32 کمی جبکہ سالانہ شرح میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں Gold Exports بھی 4 فیصد کم ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر یہ تمام فگرز مایوس کن اور Ukraine پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونیوالے Global Financial Crisis کی شدت میں اضافے کی علامت ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس جون میں Switzerland نے Russia سے Gold Imports بند کر دی تھیں جس سے Jewelry کی صنعت شدید متاثر ہوئی تھی۔ تاہم اگست 2023 میں انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔
USDCHF کا ردعمل.
رپورٹ جاری ہونے کے بعد Swiss Franc کے مقابلے میں USD میں تیزی دیکھی گئی۔ جو کہ 0.8600 کی نفسیاتی سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔