KSE100 میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، مثبت Trade Report اور Economic Indicators میں بہتری.

Trade Deficit shrank 38% while the Foreign Exchange Reserves raised 500 Million Dollars

KSE100 میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے . رواں ہفتے جاری ہونیوالی رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیائی ملک کے Economic Indicators میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے . Trade Deficit میں 38 فیصد کمی جبکہ Foreign Exchange Reserves میں 500 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے . ادھر ملکی Exports بھی 27 فیصد بڑھی ہیں . تازہ ترین مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے .

Pakistani Economic Overview میں مثبت تبدیلیاں.

رواں ہفتے اگرچہ ملک میں سیاسی بےیقینی بڑھی ہے اور کئی عدالتی  فیصلوں سے ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آئے تاہم بدھ اور جمعرات کو جاری ہونے والی معاشی رپورٹس انتہائی مثبت رہیں اور یقینی طور پر Economic Overview بہتر ہوا ہے .

بدھ کے روز جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق State Bank of Pakistan کے Foreign Exchange Reserves میں 500 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ Foreign Remittances میں 20 بہتری آئی ہے.  بلاشبہ یہ انتہائی مثبت ڈیٹا ہے جس کے طویل المدتی بنیادوں پر Financial Indicators پر اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے.

Pakistani Trade Report کے KSE100 پر اثرات.

Statistics Bureau of Pakistan کی جاری کردہ رپورٹ میں ملک کی مجموعی Exports  جنوری 2024 کے دوران  27 فیصد اضافے  کے ساتھ 2 ارب 78 کروڑ ڈالرز رہیں۔ جسکی بنیادی وجوہات بیرونی سرمایہ کاری ، Australia اور Malaysia  سے ملنے والے آرڈرز ہیں ، جبکہ Imports کی بحالی سے بھی ملکی تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں .

Pakistani Trade Report ریلیز کر دی گئی ، Exports میں 27 فیصد اضافہ
Pakistani Exports in January

اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گذشتہ سال کے ساتھ کریں تو ایک سال قبل اسی ماہ میں  یہ ریڈنگ 2  ارب 27 کروڑ ڈالرز تھی یعنی رواں سال سے 27  فیصد کم ۔ رپورٹ کا سب سے حوصلہ افزاء پہلو Textile Sector کی Exports میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ جو کہ   50 کروڑ ڈالرز پر آ گئی ہیں

Pakistani Imports in January
Pakistani Imports in January

Pakistan کا یہ شعبہ Global Markets میں نمایاں مقام رکھتا تھا اور 2017ء تک اسکا برآمدی حجم  20 ارب ڈالرز تھا۔ تاہم اسکے بعد اس سیکٹر کے مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور زیادہ تر یونٹس خطے کے دیگر ممالک Sri Lanka ، Bangladesh اور India میں منتقل ہو چکے ہیں. توقعات سے مثبت رپورٹ پبلش ہونے کے بعد KSE100 انڈکس میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی طرف سے نئی پوزیشنز کی خرید داری ریکارڈ کی گئی.

PSX کی صورتحال.

آج معاشی ڈیٹا جاری ہونے کے بعد سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا اور KSE100 انڈکس 600 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا.

KSE100 میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، مثبت Trade Report اور Economic Indicators میں بہتری.
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 172 پوائنٹس کی تیزی سے 21321 کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے

KSE100 میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، مثبت Trade Report اور Economic Indicators میں بہتری.
KSE30

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 25 کروڑ 92 لاکھ شیئرز کا لیں دیں ہوا ، جن کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی . آج کا والیوم لیڈر 2 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کے لین دین کے ساتھ K Electric رہا جبکہ 2 کروڑ 58 لاکھ کے ساتھ PIAA دوسرے اور 1 کروڑ 85 لاکھ کے ساتھ Pakistan Petroleum Limited تیسرے نمبر پر رہا .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button