PSX میں تیزی کا رجحان، نومبر کے دوران Pakistani Exports میں 29 فیصد اضافہ اور اہم عدالتی فیصلہ.

KSE100 recovered above 60000 whereas KSE30 consolidated near 20000.

PSX میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے . ایک ہفتے کی مسلسل گراوٹ کے بعد آج دن کے ابتدائی اور وسطی سیشنز کے دوران KSE100 دوبارہ 60 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوا ہے ، جبکہ KSE30 بھی 20 ہزار سے اوپر مستحکم دکھائی دے رہا ہے . اسکی بنیادی وجہ آج جاری کی جانے والی Report کے مطابق  Pakistani Exports Volume میں 29 فیصد اضافہ ہے .

Pakistani Trade Report کی تفصیلات.

Statistics Bureau of Pakistan کی جاری کردہ رپورٹ میں ملک کی مجموعی Exports  نومبر میں  29 فیصد اضافے  کے ساتھ 2  ارب66 کروڑ ڈالرز رہیں۔ جسکی بنیادی وجوہات پیداواری لاگت میں کمی، خام مال کی Imports پر پابندیاں اور عالمی مارکیٹ میں ملنے والے آرڈرز ہیں۔ علاوہ ازیں Gulf Cooperation Council کے ساتھ ہونے والے Free Trade Agreement کے بعد خطے کے ساتھ Pakistan کی ٹریڈ میں اضافہ ہے .

اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گذشتہ سال کے ساتھ کریں تو ایک سال قبل اسی ماہ میں  یہ ریڈنگ 1 ارب 33 کروڑ ڈالرز تھی یعنی رواں سال سے 29  فیصد کم ۔ رپورٹ کا سب سے حوصلہ افزاء پہلو Textile Sector کی Exports میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ جو کہ  2 ارب 30 کروڑ روپے پر آ گئی ہیں

Pakistan کا یہ شعبہ Global Markets میں نمایاں مقام رکھتا تھا اور 2017ء تک اسکا برآمدی حجم  20 ارب ڈالرز تھا۔ تاہم اسکے بعد اس سیکٹر کے مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور زیادہ تر یونٹس خطے کے دیگر ممالک Sri Lanka ، Bangladesh اور India میں منتقل ہو چکے ہیں.

اہم کیسز کے فیصلے اور سیاسی درجہ حرارت میں کمی.

گزشتہ روز Peshawar High court نے سابق حکمران جماعت PTI کی انتخابی نشان بحال کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلے میں Election Commission of Pakistan کے اقدامات کو رد کر دیا ہے . واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو بھی Supreme Court میں چیلنج کر دیا ہے . گزشتہ روز کے فیصلے کو قانونی ماہرین اور سیاسی حلقوں کی طرف سے سراہا جا رہا ہے . یاد رہے کے جنوبی ایشیائی ملک میں General Elections فروری میں منعقد کئے جائیں گے .

مارکیٹ کا ردعمل.

رپورٹ جاری ہونے کے بعد Pakistan Stock Exchange میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . KSE100 انڈیکس آج دن ١١ بجے  60 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر ٹریڈ کرتا ہوا   ہوا دیکھا گیا .

PSX میں تیزی کا رجحان، نومبر کے دوران  Pakistani Exports میں 29 فیصد اضافہ.
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 386 پوائنٹس کے اضافے سے 20 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 20111 پر آ گیا ہے . 

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button