USDCHF میں 0.8750 کے قریب مندی ، SNB Sight Deposits گزشتہ ہفتے 482 ارب فرانک پر آ گئے.
Upbeat Swiss Foreign Deposits Report increased demand for Swiss Franc
USDCHF کی قدر میں 0.8750 کے قریب مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ گزشتہ ہفتے کے دوران SNB Sight Deposits کا 472 ارب فرانک پر آ جانا ہے . توقعات سے مثبت ڈیٹا سامنے آنے کے بعد مارچ 2024 سے SNB Monetary Policy میں مرحلہ وار نرمی کے امکانات میں کمی آئی ہے . اسی وجہ سے Swiss Franc کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
Swiss Deposits Report کی تفصیلات
Swiss National Bank کے جاری کردہ اعداد و شمار میں گزشتہ ہفتے ڈیپازٹس کا حجم 482 بلیئن فرانک رہا۔ جبکہ اس سے قبل 481 بلیئن کی پیشگوئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریڈنگ 473 بلیئن فرانک رہی تھی جو کہ رواں ماہ کا تخمینہ تھا۔ اس طرح Global Banking Crisis کے بعد مسلسل دوسرے ماہ ملک میں Foreign Investment کا مثبت حجم دیکھا جا رہا ہے۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال مارچ میں ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے تین Multinational Banks کے دیوالیہ ہونے کا سلسلہ یورپ تک وسعت اختیار کر گیا تھا اور دنیا کا قدیم ترین معاشی ادارہ Credit Suisse بینک لیکوئیڈٹی کا دباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے ڈیفالٹ کر گیا تھا۔ تاہم حالیہ رہورٹس سے سوئس نظام زر دوبارہ مستحکم ہونے کی کوشش کرتا ہوا نظر آ رہا ہے . ۔
خیال رہے کہ سوئس مرکزی بینک ماہانہ کی بجائے کوارٹرلی بنیادوں پر Monetary Policy کا جائزہ لیتا ہے۔ Swiss Banking Industry کو دنیا میں سب سے مضبوط سمجھا جاتا ہے۔ اور Credit Suisse Crisis سے اس کے بکھرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ لیکن SNB نے اپنی کامیاب اسٹریٹیجی سے اس پر قابو پا لیا ہے۔
USDCHF کا ردعمل
رپورٹ جاری ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں USD یورپی سیشنز کے دوران 0.10 فیصد مندی کے ساتھ 0.8750 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق Swiss Franc میں تیزی کی بڑی وجہ حالیہ رپورٹس میں Inflation میں ہونے والا اضافہ ہے۔ جس سے Swiss National Bank کی آئندہ Policy Meeting میں Interest Rate کم ہونے کا جواز ختم ہو جاتا ہے اور Rate Hike Program ہولڈ کئے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ Swiss Franc کو مستحکم کر رہا ہے ۔
دوسری طرف Swiss Market Index میں ملا جلا رجحان جاری ہے۔ ۔ مارکیٹ میں ٹریڈنگ والیوم بھی خاصا کم ہے اور اسوقت تک محض 60 لاکھ 47 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ جو کہ معمول سے کم ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔