WTI Crude Oil کی قدر مستحکم ، US Oil Inventories میں اضافہ اور Israel کا Cairo Talks میں شمولیت سے انکار

Middle East Peace hopes dwindled which raised demand for Oil, Kazakhstan's decision eyes

WTI Crude Oil کی قدر مستحکم نظر آ رہی ہے. آج جاری ہونے والی US Oil Inventories کے حیران کن اعداد و شمار کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کی قدر 78 ڈالرز کے قریب مستحکم ہے . کیونکہ Middle East میں امن کی دم توڑتی ہوئی امیدیں اور Central Asia کے تیل پیدا کرنیوالے اہم ملک Kazakhstan  کی جانب سے Saudi Arabia کی زیر قیادت تنظیم OPEC کے پیداوار میں کمی کے فیصلے کی سپورٹ سے Black Gold کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

US Oil Inventories میں اضافہ لیکن WTI Crude Oil مستحکم.

US Energy Information Administration کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار اسٹاک میں 12 لاکھ 50 ہزار بیرل کا اضافہ  ہوا ہے ، جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 25 ہزار کی پیشگوئی تھی . اگر اسکا تقابلہ گزشتہ اعداد و شمار کے ساتھ کریں تو پچھلے ہفتے اسٹریٹجک ذخائر میں 10 لاکھ 85 ہزار بیرلز کا زبردست اضافہ ہوا تھا .

ان میں سے ریفائنری استعمال میں 9  فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکی مارکیٹ میں 9 لاکھ بیرل کی اضافی طلب پیدا ہوئی تھی جسے ریاستی ذخائر سے پورا کیا گیا .

اگرچہ جاری کیا جانیوالا ڈیٹا Crude Oil کی زائد سپلائی کو ظاہر کر رہا ہے . تاہم Middle East کی پیچیدہ صورتحال اور تیل پیدا کرنے والے اہم ملک Kazakhstan کی طرف سے OPEC کی حمایت کے اعلان سے International Markets میں اسکی طلب بڑھی ہے .

Kazakhstan کی طرف سے پیداوار میں کمی کا اعلان.

Central Asia کے تیل پیدا کرنے والے اہم ترین ملک Kazakhstan نے Saudi Arabia کی حمایت میں پیداوار کم کرنے کا اعلان کیا ہے . آج جاری کئے جانیوالے اعلان کے مطابق آئندہ چار ماہ میں 5 لاکھ بیرل کمی کی جائیگی ، اس اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے .

بتاتے چلیں کہ دو اہم خلیجی ممالک کے درمیان اس معاملے پر اختلافات موجود ہیں. UAE قیمتیں بڑھانے کیلئے پیداوار میں کمی کو تین ماہ کیلئے موخر کرنا چاہتا ہے . جبکہ ریاض Production Cut Measures کا اطلاق فوری طور پر کرنا چاہتا ہے . اس معاملے پر پائے جانے والے  ڈیڈ لاک سے دسمبر اجلاس بھی بغیر کسی اعلان کے ختم کر دیا گیا تھا.

Middle East کی صورتحال اور Israel کا Cairo Peace Talks میں شمولیت سے انکار.

مشرق وسطیٰ کے میں امن کی امیدیں دم توڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . آج ایرانی حمایت یافتہ گروپ Hizballah کی جانب سے Israel پر Missile Attacks کے بعد صیہونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے Cairo Peace Talks کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے .

جمے کے روز Israel کی طرف سے Gaza کے اہم ترین شہر Rafah پر حملے کے بعد Red Sea میں International Trade کے لئے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں . Multinational Supply Groups نے متاثرہ علاقے سے تمام Shipments منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے . غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں اور مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم خاصا کم دکھائی دے رہا ہے . جس سے Crude Oil Prices میں کمی واقع ہوئی ہے .

اپنے قارئیں کو بتاتے چلیں کہ Rafah City مصری سرحد کے قریب اہم ترین شہر ہے ، جو نہ صرف Israel اور Egypt کے درمیان اہم تجارتی مرکز ہے بلکہ حالیہ Middle East War کے دوران Palestine کے لئے انسانی امداد کا واحد راستہ بھی ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

WTI Crude oil آج مجموعی طور پر 78 ڈالرز کے قریب مستحکم ہے . اسوقت یہ  78 ڈالرز فی بیرلز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.

WTI Crude Oil کی قدر مستحکم ، US Oil Inventories میں اضافہ اور Israel کا Cairo Talks میں شمولیت سے انکار
WTI Crude Oil

Crude Oil Inventories کی رپورٹ جاری ہونے سے پہلے یہ 78 ڈالرز سے اوپر موجود تھا تاہم اس کے بعد اسکی کی قدر میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی . بعد ازاں یہ اس کے قریب ہی ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیا .

دوسری طرف Brent Crude Oil بھی محدود رینج میں 83 ڈالرز کے قریب ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے. معاشی ماہرین آنیوالے دنوں کے دوران بھی Commodity Market میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں.

WTI Crude Oil کی قدر مستحکم ، US Oil Inventories میں اضافہ اور Israel کا Cairo Talks میں شمولیت سے انکار
Brent Crude Oil

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button