Crude Oil کی محدود رینج میں ٹریڈ ، OPEC Production Cut پر غیر یقینی صورتحال ، US Oil Tanker پر حملہ

Saudi Arabia has cleared that there will be no change in 2.2 million barrels cut per day

Crude Oil آج مسلسل دوسرے روز محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . جس کی بنیادی وجوہات میں OPEC Production Cut پر غیر یقینی صورتحال اور Red Sea میں US Oil Tanker پر ہونیوالا حملہ ہے جس کے بعد سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں .

Red Sea میں US Oil Tanker پر حملے کے بعد ٹریڈ کی بندش.

گزشتہ روز Red Sea میں US Oil Tanker یمن کے Houthi Rebels کی جانب سے کئے جانے والے Missile Attack سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا . جس کے بعد International Shipment کمپنیوں نے اس علاقے سے گزارنے والے تمام بحری جہاز واپس بلا لئے ہیں اور مزید آرڈرز کینسل کر دئیے ہیں .

اس صورتحال میں عالمی سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . حالیہ دنوں کے دوران پیش آنیوالے واقعات کے بعد  Global Supply Disruption وسعت اختیار کر گئی ہے . جبکہ Crude Oil کے ٹریڈرز غیر یقینی صورتحال کے شکار ہیں  ، تاہم آنیوالے دنوں میں قیمتوں میں زبردست اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے. کیونکہ  Global Trade میں تعطل سے عالمی سطح پر Inflation کی نئی لہر کا خدشہ ہے

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ 7 اکتوبر کو Israel پر فلسطینی تنظیم Hamas کے حملے میں 13 سو افراد کی ہلاکت اور 3 سو کو یرغمال بنائے جانے کے بعد Israeli Defense Forces کی کاروائیوں میں اب تک 26 ہزار افراد جان بحق اور 70 افراد زخمی ہو چکے ہیں . جن میں 6 ہزار بچے بھی شامل ہیں . امریکہ ان آپریشن کیلئے صیہونی ریاست کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے . جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہے ہے . جبکہ South Africa کی درخواست پر International Court of Justice نے Genocide کا مقدمہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے .

اس صورتحال میں گزشتہ ایک ماہ سے Yemeni Rebels خطے میں Bab Almandab Strait سے گزارنے والے تمام تجارتی جہازوں پر حملے کر رہے ہیں .جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم  لے رہا ہے .

OPEC کے اجلاس میں پیداوار میں کمی پر اختلافات برقرار.

گزشتہ روز  Saudi Arabia کی زیر سرپرستی تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی تنظیم OPEC کا غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا . جس میں خلیجی ریاستوں نے  عالمی رسد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیداوار میں کمی پر غور کیا . تاہم اس معاملے پر دو اہم ممبر ممالک United Arab Emirates اور Saudi Arabia کے درمیان اختلافات تاحال دور نہیں کئے جا سکے . جبکہ اجلاس کے بعد سعودی وزیر توانائی نے میڈیا کو بتایا کہ رواں ماہ سے شروع کی جانیوالی پیداوار میں کمی پر کوئی سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں.

خیال رہے کہ UAE قیمتیں بڑھانے کیلئے پیداوار میں کمی کو تین ماہ کیلئے موخر کرنا چاہتا ہے . جبکہ ریاض Production Cut Measures کا اطلاق فوری طور پر کرنا چاہتا ہے . اس معاملے پر پائے جانے والے  ڈیڈ لاک سے دسمبر اجلاس بھی بغیر کسی اعلان کے ختم کر دیا گیا تھا.

Crude Oil کا ردعمل.

European Sessions کے دوران WTI Crude oil محدود رینج  اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ  74 ڈالرز فی بیرلز کے قریب   ٹریڈ کر رہا ہے.

Crude Oil کی محدود رینج میں ٹریڈ ، OPEC Production Cut پر غیر یقینی صورتحال ، US Oil Tanker پر حملہ
WTI Crude Oil

دوسری طرف Brent Crude Oil میں بھی یہی صورتحال جاری ہے . اسوقت یہ 80 ڈالرز سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے .

Brent Crude oil
Brent Crude Oil

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button