Crude Oil Prices میں تیزی ، توقعات سے مثبت Canadian CPI Report اور Middle East کی صورتحال.

U.N Security council failed on Ceasefire resolution due to veto from United States

Crude Oil Prices میں تیزی کی لہر ریکارڈ کی جا رہی ہے . گزشتہ روز U.N Security council میں Gaza Ceasefire پر Algeria کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کو United States نے Veto کر دیا تھا ، جس پر Organization of Islamic Countries کے اہم ممبران  Turkey اور Saudi Arabia کی طرف سے مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے .

دنیا کے کئی ممالک کی طرف سے عالمی ادارے کی تشکیل نو کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے . یہی وجہ ہے کہ Canadian CPI Report میں توقع سے کم Inflation سامنے آنے کے باوجود Crude Oil کی طلب میں اضافہ ہوا ہے.

U.N Security Council کی Ceasefire Resolution ایک مرتبہ پھر Veto کر دی گئی.

گزشتہ روز United States نے Algeria کی جانب سے پیش کی جانیوالی Ceasefire Resolution ایک مرتبہ پھر Veto کر دی ہے ، Middle East War شروع ہونے کے بعد یہ تیسری بار ہوا ہے کہ امریکہ نے حق استرداد استمعال کیا ہے . جس پر دنیا کے کئی اہم ممالک نے شدید مایوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو عالمی ادارے کی تشکیل نو کی جائے . اور اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو اسے بند ار دیا جائے.

سب سے شدید ردعمل Saudi Arabia کی طرف سے سامنے آیا ہے . Foreign Ministry کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معصوم فلسطینی عوام دوہرے بین الاقوامی معیار کے شکار ہو رہے ہیں .نیز یہ کہ  ایسی قراردادیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جاتی ہیں .

Saudi Crown Price شہزادہ محمد بن سلمان نے قرار داد مسترد ہونے کے بعد عالمی نشریاتی ادارے BBC کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مہذب دنیا مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیار اختیار کئے ہوئے ہے . 21 صدی کی بدترین Palestinian Genocide بند کروانے میں ناکامی تمام عالمی طاقتوں کے کردار پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے.

خبریں سامنے آنے کے بعد گزشتہ روز گرتی ہوئی Crude Oil Prices ایک مرتبہ پھر مستحکم ہو گئیں . عالمی مارکیٹ میں تیل کی طلب میں اضافہ ہوا ہے.

Crude Oil Prices پر اثر انداز ہونے والے دیگر عوامل.

Canadian Department of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2024ء میں Headline Inflation  ایک مرتبہ پھر توقعات کو مات دیتے ہوئے 2.9 فیصد رہی۔ معاشی مایرین 3.4 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ ۔ خیال رہے کہ دسمبر 2023 میں یہ ریڈنگ 3.4 فیصد سالانہ پر تھی۔ Monthly Inflation حیران کن طور پر 0.0 فیصد رہی۔ یعنی رواں سال کے پہلے ماہ میں Consumer Price Index نہیں بڑھا.

اگر Core CPI کا ذکر کریں تو اسکی ماہانہ سطح  بھی نمایاں کمی کے ساتھ  2.4 فیصد سالانہ پر آ گئی ہے .

انتہائی مثبت اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ سے USDCAD اور WTI Crude Oil پر اثرات۔ ؟

Ukraine پر روسی حملے کے بعد 22 ماہ کے عرصے میں Core Inflation ۔ مسلسل دوسرے ماہ توقعات سے کم رہی  جس سے معاشی سرگرمیوں کی بحالی ظاہر ہو رہی ہے ۔ تاہم Bank of Canada کی آئندہ Monetary Policy میں نرمی کے امکانات میں بھی اضافہ ہوا ہے .۔

ملے جلے ڈیٹا  سے WTI Crude Oil  بھی 77 ڈالرز کے قریب محدود رینج اختیار کر گیا ہے ۔ یاد دلاتے چلیں کہ کینیڈا امریکہ کو Crude Oil سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI میں اسکا شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئل اور Canadian Economy کا آپس میں براہ راست تعلق ہے۔

Crude Oil Prices پر اثرات.

Asian Session کے آغاز پر  WTI Crude oil مثبت منظرنامہ  اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ  77 ڈالرز فی بیرلز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے. خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ اس سطح سے نیچے آ گیا تھا.

Crude Oil Prices میں تیزی ، توقعات سے مثبت Canadian CPI Report اور Middle East کی صورتحال.
WTI Crude Oil

دوسری طرف Brent Oil بھی گزشتہ روز کی گراوٹ کے بعد آج دوبارہ  82 ڈالرز سے اوپر آ گیا ہے۔

Crude Oil Prices میں تیزی ، توقعات سے مثبت Canadian CPI Report اور Middle East کی صورتحال.
Brent Crude Oil

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button