PSX میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، Provincial Assemblies کے ممبران نے حلف اٹھا لیا.

Political stability hopes and Statement from IMF contributed to gains in Capital Market

PSX میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام ہوا ہے . 8 فروری کو منعقد ہونے والے General Elections کے دو ہفتے بعد بالآخر Government Formation کا سیاسی عمل آگے بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . جس کے نتیجے میں سیاسی عمل آگے بڑھنے اور سیاسی استحکام کی توقعات پیدا ہوئی ہیں . یہی وہ محرک ہے جو کہ Pakistani Capital Market کے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کر رہا ہے .

علاوہ ازیں International Monetary Fund کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ پروگرام کے سلسلے میں بات چیت کے لئے نئی حکومت کا انتظار کر رہا ہے. معاشی ماہرین اسے Financial Indicators کے لئے انتہائی خوش آئند قرار دے رہے ہیں.

Provincial Assemblies کے نو منتخب اراکین کی حلف برداری ، سیاسی منظرنامے میں بہتری.

Punjab کے نو منتخب ارکان  اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے. اس طرح Poll Results کے بعد حکومت سازی کا عمل آگے بڑھا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر سبطین خان نے کی۔ نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل کیا جائے گا.  پہلا اجلاس آج صبح دس بجے طلب کیا گیا تھا۔ بتاتے چلیں کہ  اجلاس سے قبل ہی پولیس کی بڑی تعداد Punjab Assembly کی عمارت کے گرد تعینات تھی۔

General Elections کے نتیجے میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں  PML N کو ایک جماعت کے طور پر سب سے زیادہ 137 نشستیں حاصل ہوئیں جب کہ آزاد ارکان کی تعداد 138 تھی۔

PTI کے حمایت یافتہ ارکان سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کے بعد اس جماعت میں شریک ہو چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ 20 سے زائد آزاد امیدواروں نے ان کی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور یوں انہیں ایوان میں سادہ اکثریت حاصل ہو چکی ہے۔ ادھر National Assembly کا اجلاس بھی 29 فروری کو طلب کر لیا گیا ہے .

نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں . IMF کا بیان.

International Monetary Fund  نے کہا ہے کہ وہ Pakistan کے تمام شہریوں کی خوشحالی یقینی بنانے اور Economy کو مستحکم رکھنے کے لیے منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران IMF میں Communication Department کی سربراہ جولی کوزیک  نے کہا کہ 11 جنوری کو عالمی ادارے  کے Executive Board  نے جنوبی ایشیائی ملک  کے ساتھ Standby Arrangement  کے پہلے جائزے کی منظوری دی تھی، جس سے مجموعی طور پر 1.9 ارب ڈالر کی ادائیگیاں ہوئیں

انہوں نے کہا کہ Caretaker Government  کے دور میں حکام  نے معاشی استحکام کو برقرار رکھا. اس بیان کے بعد Stock Market میں تیزی دیکھی گئی.

PSX کی صورتحال

کاروباری ہفتے کے آخری روز KSE100 انڈیکس 901 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 62815 پر بند ہوا . اسکی بلند ترین سطح 62945 رہی .

PSX میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، Provincial Assemblies کے ممبران نے حلف اٹھا لیا.
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 282 پوائنٹس اوپر 21133 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 20765 سے 21182 کے درمیان رہی.

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button