KSE100 میں 1000 پوائنٹس کی گراوٹ ، Poll Results میں غیر معمولی تاخیر.

PTI Supported Independent are leading Punjab and KPK

KSE100 میں 1000 پوائنٹس کی گراوٹ واقع ہوئی ہے . جس کی بنیادی وجہ Poll Results main ہونے والی غیر معمولی تاخیر ہے .Election Commission of Pakistan کی طرف سے جاری کئے جانیوالے سرکاری نتائج کے مطابق ملک کے سب سے بارے صوبہ Punjab اور KPK  میں سابق حکمران جماعت PTI کے حمایت یافتہ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں.

General Elections میں غیر معمولی تاخیر کے PSX پر اثرات.

ملک میں General Elections کیلئے ووٹنگ کے عمل کو مکمل ہوئے 18 گھنٹوں سے زائد وقت گزر چکا ہے . تاہم ابھی بھی زیادہ تر نتائج کا اعلان نہیں کیا جا سکا . اس معاملے پر پائی جانیوالی بے یقینی  الیکشن تعطیلات کی وجہ سے محدود مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے . یہی وجہ ہے کہ آج ابتدائی سیشن کے دوران جب معاشی سرگرمیوں شروع ہوئیں تو بینچ مارک انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی. جس کے باعث کچھ دیر کے لئے ٹریڈ روک گئی .

ابتدائی گراوٹ کے بعد مارکیٹ میں اسوقت 1000 پوائنٹس کی بحالی ہوئی جب ECP کی طرف سے نتائج جاری کئے جانے کا سلسلہ شروع کیا گیا .

دنیا بھر میں سیاسی استحکام اور مضبوط معیشت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے . کیونکہ اس کے نتیجے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے. علاوہ ازیں عالمی معاشی ادارے اور فنڈنگ مہیا کرنے والے  دوست ممالک پر طویل المدتی پالیسیز کے لئے منتخب حکومت پر ہی اعتماد کرتے ہیں . یہی وجہ ہے کہ الیکشنز کی تعطیلات سے پہلے آخری کاروباری سیشن میں بھی بھرپور خرید داری کی گئی تھی. 

ECP کی وضاحت کے بعد KSE100 میں بحالی.

نتائج کے اعلان میں تاخیر پر مختلف سیاسی جماعتوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ تاہم وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نتائج کی Processing میں تاخیر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائی گئی احتیاطی تدابیر کا نتیجہ تھی۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ انتخابی عملے اور بیلٹ دونوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پروٹوکول جامع ہیں جس میں خاصا وقت صرف ہوا۔ Interior Ministry   نے کہا ہے کہ اب صورتحال تسلی بخش ہے اور توقع ہے کہ نتائج کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا.

دوسری جانب کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ Chief Election Commission سکندر سلطان راجہ نے چیف سیکرٹریز، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے ذاتی طور پر فون پر رابطہ کیا اور انھیں سخت ہدایات دیں کہ نتائج کے فوری اعلان کو یقینی بنایا جائے.

مارکیٹ کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس  1112 پوائنٹس کی مندی سے 64 ہزار کی نفسیاتی سطح بریک کرتے ہوئے 63031 پر آ گئی.  اس کی ٹریڈنگ رینج 61781 سے 63291 کے درمیان ہے.

KSE100 میں 1000 پوائنٹس کی گراوٹ ، Poll Results میں غیر معمولی تاخیر.
KSE100

KSE30 بھی  324 پوائنٹس کی مندی  سے 21324 پر آ گیا . اسکی بلند ترین سطح 21382 رہی.

KSE100 میں 1000 پوائنٹس کی گراوٹ ، Poll Results میں غیر معمولی تاخیر.
KSE30

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button