PSX میں دن کا مثبت اختتام ، ملک میں General Elections کے پیش نظر سرمایہ کاری میں اضافہ.

Uncertainty and fears wiped out which raised buying trend on last day of Long weekend

PSX میں دن کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ، واضح رہے کہ جنوبی ایشیائی ملک میں General Elections کل ہو رہے ہیں ، اس بارے میں خدشات اور بے یقینی ختم ہونے کے بعد تعطیلات کے پیش نظر آج سرمایہ کاروں کی طرف سے خرید داری نظر آئی. جس سے KSE100 انڈیکس ایک ہفتے کے بعد 64 ہزار کی سطح عبور کر گیا.

General Elections کے انعقاد سے PSX پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟

روایتی جوش و خروش سے عاری ان انتخابات میں پاکستانی عوام کو اپنی قیادت کے انتخاب کا کس قدر آزادانہ اور منصفانہ موقع ملے گا؟ اس کا جواب ملنے میں چند گھنٹے ہی رہ گئے ہیں۔ آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان کی ترسیل کر دی گئی ہے .

Election Commission of Pakistan کے مطابق ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 66 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ ان عام انتخابات میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

اگرچہ اب جبکہ پاکستان میں عام انتخابات منعقد ہونے میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے . Balochistan اور Khyber Pakhtunkhwa  میں مختلف سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر ہونے والے خودکش حملوں سے 30 کے قریب افراد جان بحق ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر زخمیوں کی تعداد 70 کے قریب ہے .

یہی وجہ ہے کہ سیاسی بے یقینی ختم ہونے کی توقع پر سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ اور Financial Indicators پر مثبت اثرات مرتب ہوئے. خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ 6 ماہ سے نگران حکومتیں کام کر رہی ہے جبکہ ملک کے سب سے بڑے صوبے Punjab میں ایک سال سے Caretaker سیٹ اپ موجود ہے .

سیاسی استحکام مضبوط معیشت کا ضامن.

دنیا بھر میں سیاسی استحکام اور مضبوط معیشت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے . کیونکہ اس کے نتیجے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے. علاوہ ازیں عالمی معاشی ادارے اور فنڈنگ مہیا کرنے والے  دوست ممالک پر طویل المدتی پالیسیز کے لئے منتخب حکومت پر ہی اعتماد کرتے ہیں . یہی وجہ ہے کہ الیکشنز کی تعطیلات سے پہلے آخری کاروباری سیشن میں بھی بھرپور خرید داری کی گئی . 

مارکیٹ کی صورتحال.

آج KSE100 انڈیکس  344 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور عبور کرتے ہوئے 64143 پر بند ہوا  اس کی ٹریڈنگ رینج 63927 سے 64196 کے درمیان رہی .

PSX میں دن کا مثبت اختتام ، ملک میں General Elections کے پیش نظر سرمایہ کاری میں اضافہ.
KSE100

KSE30 میں بھی دن کا اختتام 111 پوائنٹس کی تیزی سے 21711 پر بند ہوا . اسکی بلند ترین سطح 21734 رہی.

PSX میں دن کا مثبت اختتام ، ملک میں General Elections کے پیش نظر سرمایہ کاری میں اضافہ.
KSE30

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button