AIRLINK کی شیئر ویلیو 60 روپے کے قریب آ گئی. Interim Dividend کا اجرا اور Exports میں اضافہ.

The Leading Communication Company got revenue of Rs.3 Billions during third quarter.

Airlink Communication  کی Stock Value میں تیزی نظر آ رہی ہے .   جس کی بنیادی وجہ Software Industry  کو ملنے والے آرڈرز اور Foreign Direct Investment ہیں . آج PSX کے اختتامی سیشنز  میں اسکی قدر 59 روپے 90 پیسے فی شیئر پر آ گئی . جو کہ  رواں سال کے دوران اسکی  بلند ترین سطح ہے.

Interim Dividend کا اجرا . اور خرید داری میں اضافہ.

جمعہ کے روز کمپنی کی طرف سے شیئر ہولڈرز کے لئے Interim Dividend ریلیز کر دئیے گئے ہیں جس کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے خرید داری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے .

AIRLINK کی شیئر ویلیو 60 روپے کے قریب آ گئی. Interim Dividend کا اجرا اور Exports میں اضافہ.
Airlink Communication

Pakistan Stock Exchange میں بذریعہ سرکلر جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں منعقد ہونیوالی میٹنگ کے تناظر میں 31 دسمبر 2023 تک کی ہولڈنگ پر 2 روپے فی شیئر منافع دیا گیا ہے .جبکہ Bonus Shares بھی بہت جلد جاری کئے جائیں گے.  کمپنی اپنے share Holders کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنے کے لئے کام جاری رکھے گی اور کاروباری شراکت داری کے لئے انکی شکر گزار رہے گی.

 Airlink Communication کو ملنے والے Export Orders ریکارڈ سطح پر.

Airlink Communication کا شمار Pakistan کے نمایاں IT Exporters  میں کیا جاتا ہے۔ جس کی ٹارگٹ مارکیٹ  Australia اور United States ہے۔ جبکہ رواں ماہ کے آغاز میں جاری ہونیوالے Financial Report میں بھی کمپنی کا کوارٹرلی ریونیو 3 ارب روپے سے زائد رہا جو کہ تیسرے کوارٹر کے دوران 2 ارب 25 کروڑ روپے رہا تھا.

معاشی ماہرین اسے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال میں خاصے حوصلہ افزاء رزلٹس قرار دے رہے ہیں۔ Pakistan Stock Exchange  میں جمع کروائے گئے Declaration کے مطابق گذشتہ سال کے اسی معاشی دورانئے کی نسبت EPS میں 5.43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ سابقہ نتائج میں  کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کیلئے کسی قسم کے Dividend کا اعلان نہیں کیا تھا.

کمپنی کا تعارف.

جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے کہ Air Link Communication ملک کی بہترین Technology companies میں شامل ہے۔ اسکا قیام 2014ء میں Companies Ordinance کے تحت عمل میں لایا گیا (جسے اب Companies Act 2017 کہا جاتا ہے) واضح رہے کہ Airlink کی تشکیل بطور Private Limited Company کی گئی تھی۔ تاہم 2019ء میں اسے Public Limited Company میں تبدیل کر دیا گیا۔ اور اسی سال اس نے اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کو Far East اور Australia  تک وسعت دی۔

اسوقت کمپنی کی کاروباری سرگرمیوں میں IT Products کی درآمد و برآمد، ڈسٹری بیوشن سروسز کے علاوہ موبائل فونز ، ٹیبلیٹس، لیپ ٹاپس اور Artificial Intelligence based Automation کی سپلائی شامل ہیں۔

اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 8 ارب 60 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم اسکا Pakistan Stock Exchange میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 39 کروڑ 52 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے Free Float کیلئے 9 کروڑ 88 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 25 فیصد بنتے ہیں۔ اس سے کمپنی کی اسٹرینتھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایئر لنک کمیونیکیشن لیمیٹڈ کا ہیڈ آفس کوٹ لکھپت، لاہور میں ہے۔

یہ ان متحرک اسٹاکس میں شامل ہے جنہیں Intra Day اور Holdings، دونوں طرح کی ٹریڈ کیلئے موزوں تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 17 روپے 95 پیسے سے 72 روپے کے درمیان رہی۔ موجودہ لیول کو اسکی طویل المدتی سرمایہ کاری کیلئے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

AIRLINK کا ٹیکنیکی جائزہ

Airlink نے آج اپنی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 58 روپے 90 پیسے سے کیا۔ اسکی کم ترین سطح 58 روپے 50 پیسے تھی   جبکہ بلند ترین 59 روپے 90 پیسے رہی۔ آج مجموعی طور پر اس میں 74 لاکھ 45 ہزار شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ اسکے سرکٹ بریکرز کا جائزہ لیں تو اپر کیپ 62 روپے 60 پیسے اور لوئر لاک 53 روپے 86 پیسے کی سطح ہے۔

AIRLINK کی شیئر ویلیو 60 روپے کے قریب آ گئی. Interim Dividend کا اجرا اور Exports میں اضافہ.
Airlink Communication

آج یہ اپنی تمام  Moving Averages سے اوپر آ گیا.  جس سے اسکا مجموعی منظرنامہ مثبت ہو گیا ہے ۔ اسکی مزاحمتی حدیں  59.90 ، 60.30 اور 60.60 ہیں جبکہ سپورٹ لیولز   59.20 ، 58.80 اور 58.50 ہیں. موجودہ سطح پر Holding کے ساتھ 15 سے 20 روپے فی شیئر منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button