EURUSD میں 1.0850 سے اوپر بحالی، Eurozone Money Supply جنوری میں 0.1 فیصد بڑھ گئی
Annual Rate for Lenders decreased 0.3% while the Banking Chanel Liquidity increased 0.4%
EURUSD کی قدر میں 1.0850 سے اوپر بحالی واقع ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ Eurozone Money Supply Report کے توقعات سے منفی اعداد شمار ہیں ۔ جس کے بعد European Sessions کے دوران European Common Currency کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ۔ خیال رہے کہ کسی High Profile Data کی عدم موجودگی میں سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے تھے۔
Eurozone Money Supply کی تفصیلات
European Central Bank کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جنوری 2024ء میں European Commercial Banks کی Liquidity میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 0.3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ دسمبر 2023 کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ کی سالانہ ریڈنگ 0.1 فیصد ہی رہی تھی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق Non-Financial Organizations کو دئیے گئے قرضوں میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا ہے . جس سے Commercial Banks کے پاس Loan Applications دس فیصد تک بڑھی ہیں ۔
US Inflation میں کمی کی پیشگوئی .
US PCE Report کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں. Federal Reserve کا Inflation کی پیمائش کے لئے فورٹ گیج 29 فروری کو ریلیز کیا جائے گا. معاشی ماہرین Headline Inflation کے 0.2 فیصد تک نیچے آنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں. ایسا ہونے کی صورت میں US Federal Reserve کی طرف سے Rates Cut Program طے شدہ شیڈول سے جلد شروع کیا جا سکتا. یہی وجہ ہے کہ کم والیوم کی مارکیٹس میں US Bonds Yields نیچے آئی ہیں اور EURUSD اپنی نفسیاتی سطح سے اوپر بحال ہوا ہے .
اس رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی اگلی میٹنگز کے دوران Monetary Policy کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں ان حالات میں جبکہ Hike Rate Program بند کیا جا چکا ہے تب Inflation کی حقیقی صورتحال جانچنے کیلئے جیروم پاول اس رپورٹ کے اعداد و شمار آئندہ میٹنگ سے پہلے ضرور چیک کریں گے.
رواں ماہ کی آخری رپورٹ کے اعداد و شمار توقعات سے زیادہ آتے ہیں یعنی PCE کا پرائس انڈیکس توقعات سے زیادہ رہا تو اس کا واضح مطلب یہ لیا جائے گا کہ Inflation کے اثرات معیشت پر زیادہ شدید انداز میں مرتب ہو رہے ہیں جس سے Financial Indicators میں رسک فیکٹر دوبارہ بڑھ جائے گا ،
ان نتائج سے USD اور اسکے Bonds کی طلب میں اضافہ ہو سکتا ہے اور دیگر عالمی کرنسیز جن میں Euro، Swiss Franc، British ،Pounds Australian Dollar اور New Zealand Dollar شامل ہیں گراوٹ کے شکار ہو سکتے ہیں.
EURUSD کا تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتبار سے EURUSD ابھی بھی اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے نیچے ہے جبکہ اسکا RSI بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر منفی منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0850 برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔