PSX میں دن کا مثبت اختتام ، چین کی طرف سے 2 ارب ڈالرز کا قرضہ رول اوور کر دیا گیا.

Government Formation process is leading the Financial indicators towards stability

PSX میں دن کا  اختتام مثبت سطح پر ہوا ہے . جس کی بنیادی وجہ China کی طرف سے 2 ارب ڈالرز کا قرضہ رول اوور کیا جانا ہے . اس کے علاوہ حکومت سازی کے عمل میں آنیوالی تیزی سے بھی ملک کے Financial Indicators پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں .

China کی طرف سے 2 ارب ڈالرز قرض رول اوور کر دیا گیا.

China  نے Pakistan  کو دیے گئے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے غیر رسمی طور پر فیصلے سے  آگاہ کردیا ہے .

اطلاعات کے مطابق  پاکستانی حکام کو اس سلسلے میں مثبت جواب موصول ہوا ہے. جبکہ Beijing نے  ابتدائی طور پر قرض پر موجودہ Interest Rate میں مزید کمی  کی درخواست کی بھی کی تھی، اس وقت پاکستان اس قرض پر 7.1فیصد کی شرح سے ادائیگی کر رہا ہے، یہ شرح 6 ماہ کے  Secured Finance Rate  پر  1.715فیصد کے فارمولے کے تحت متعین کی جاتی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ہمسایہ ملک  نے غیر رسمی طور پر قرض Roll Over  کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے جب کہ وزارت خزانہ چین کی جانب سے باضابطہ جواب کی منتظر ہے. جو کہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے.

جنوری میں Caretaker Prime Minister  انوارالحق کاکڑ نے اپنے چینی ہم منصب  لی کی چیانگ کو ایک خط لکھا تھا جس میں قرض کی ادائیگی میں ایک سال کی توسیع کی درخواست کی گئی تھی.

دو صوبوں میں وزرائے اعلیٰ کا انتخاب PSX پر کیسے اثر انداز ہوا؟

دنیا بھر میں سیاسی استحکام اور مضبوط معیشت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے . کیونکہ اس کے نتیجے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے. علاوہ ازیں عالمی معاشی ادارے اور فنڈنگ مہیا کرنے والے  دوست ممالک پر طویل المدتی پالیسیز کے لئے منتخب حکومت پر ہی اعتماد کرتے ہیں

مریم نواز ملک کے سب سے بڑے صوبے Punjab کی پہلی خاتون سربراہ  جبکہ مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار Sindh کے وزیراعلیٰ منتخب کر لیے گئے۔  تاہم سابق حکمران جماعت PTI  نے وزرائے اعلیٰ کے انتخاب کو مسترد کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے لیے ایک تاریک دن قرار دیا ہے.

جنوبی ایشیائی ملک میں 8 فروری کو منعقد ہونے والے General Elections کے بعد ابتدا میں سست روی کا شکار دکھائی دینے والا حکومت سازی کا عمل بالاخر مکمل ہونا شروع ہو گیا ہے . یہی وہ محرک ہے جو کہ Pakistan Stock Exchange کے لئے Catalyst کا کردار ادا کر رہا ہے .

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بڑی بیٹی  مریم نواز 220 ووٹ حاصل کر کے صوبہ پنجاب اور Pakistan میں کسی صوبے کی پہلی Female Chief Minister منتخب ہوئیں جبکہ مراد علی شاہ 112 ووٹ  لے کر مسلسل تیسری بار Sindh  کی وزارت اعلیٰ کے عہدے پر براجمان ہوئے.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج KSE100 انڈیکس 484 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 63703 پر بند ہوا . اسکی بلند ترین سطح 63929 رہی.

PSX میں دن کا مثبت اختتام ، چین کی طرف سے 2 ارب ڈالرز کا قرضہ رول اوور کر دیا گیا.
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 202 پوائنٹس اوپر 21507 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 20230 سے 21563 کے درمیان رہی

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button