PSX میں شدید مندی کا رجحان جاری ، Election Results کے بعد حکومت سازی پر غیر یقینی صورتحال.
KSE100 dropped below 60000 psychological level after two months, Current account deficit eyes
PSX میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے . Election Results کے بعد حکومت سازی پر غیر یقینی صورتحال سے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز کئے ہوئے ہیں . جبکہ مسلسل تیسرے کاروباری سیشن میں مندی سے KSE100 انڈیکس 60 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا ہے . علاوہ ازیں IMF کی طرف سے مارچ میں دوسرے جائزے سے پہلے Current Account Deficit کی صورتحال سے بھی Energy Stocks میں فروخت کا رجحان جاری ہے .
Election Results کے بعد غیر یقینی صورتحال PSX پر کیا اثرات مرتب کر رہی ہے؟
ملک میں General Elections کے بعد حکومت سازی پر انتہائی غیر یقینی صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے . مختلف Political Parties کی طرف دھاندلی کے الزامات کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے Election Tribunal اور عدالتوں سے بھی رجوع کیا جا رہا ہے . اس معاملے پر پائی جانیوالی بے یقینی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے . یہی وجہ ہے کہ آج ابتدائی سیشن کے دوران جب معاشی سرگرمیوں شروع ہوئیں تو بینچ مارک انڈیکس KSE100 میں 1400 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی..
کیا آنیوالے دنوں میں بھی یہ صورتحال جاری رہ سکتی ہے؟
دنیا بھر میں سیاسی استحکام اور مضبوط معیشت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے . کیونکہ اس کے نتیجے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے. علاوہ ازیں عالمی معاشی ادارے اور فنڈنگ مہیا کرنے والے دوست ممالک پر طویل المدتی پالیسیز کے لئے منتخب حکومت پر ہی اعتماد کرتے ہیں .
Pakistan میں General Elections کو منعقد ہوئے چار دن ہو چکے ہیں ، تاہم ابھی تک آئندہ حکومت کی تشکیل غیر واضح ہے . اسکی بڑی وجہ ملے جلے Poll Results ہیں ، ماضی کے برعکس ان انتخابات میں کوئی بھی پارٹی واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی ، معاشی ماہرین آنے والے دنوں میں سیاسی عدم استحکام کے ملکی معیشت اور Financial Indicators پر منفی اثرات کی پیشگوئی کر رہے ہیں. جبکہ Foreign Financing ، Subsidy اور Privatization ایسے Economic Challenges ہیں . جن کے باعث کسی بھی جماعت کے لئے معاشی محاذ پر فیصلے کرنا آسان نہیں ہو گا.
اگرچہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ Pakistan میں General Elections کے بعد Capital Market میں گراوٹ نظر آ رہی ہے . تاہم حالیہ عرصے کے دوران Stock Market نے تاریخی سنگ میل عبور کئے اور PSX Market Cap اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا.
ایسا اسوقت ہوا جبکہ کچھ عرصہ قبل ہی جنوبی ایشیائی ملک ڈیفالٹ ہونے سے بال بال بچا ، تاہم China اور دوست خلیجی ممالک کی طرف سے نہ صرف بروقت معاشی امداد بلکہ بھرپور سرمایہ کاری سے ملک کی اقتصادی حالت خاصی بہتر ہوئی
مارکیٹ کی صورتحال.
آج بھی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز منفی انداز میں ہوا ، پہلے آدھے گھنٹے کے دوران بینچ مارک KSE100 انڈیکس 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے دو ماہ کے بعد 60 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا .
دوسری طرف KSE30 میں بھی شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے . اسوقت یہ 480 پوائنٹس کی مندی سے 20157 پر آ گیا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔