GBPUSDD کی قدر میں تیزی، US ADP Employment Report میں 1 لاکھ 40 ہزار ملازمتوں کا اضافہ .

Private Sector jobs data set below expectations squeezed demand for US Dollar.

GBPUSD کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ US ADP Employment Report میں 1 لاکھ 40 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہونا ہے . نجی شعبے میں ملازمتوں کی تعداد توقعات سے کم رہنے سے سرمایہ کاروں میں غیر یقینی صورتحال نے جنم لیا ہے  . جس سے  US Dollar کی طلب میں کمی آئی ہے .

ADP Employment Data کی تفصیلات.

ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فروری 2023 کے دوران US Labor Market میں 1 لاکھ 40 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 50 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 1 لاکھ 11 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .

رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 1 لاکھ ١٥ ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور Corporate Sector میں سے 73 ہزار افراد کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے . ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 5.9 فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں اضافے کے ساتھ 9 فیصد سے تجاوز کر گئی .

رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور Labor Market پر Inflation کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے . مارکیٹ پلیئرز رواں ہفتے US Non-Farm payroll    کے اعداد و شمار بھی  توقع سے کم رہنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں. یہ وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر USD میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 6 بنیادی پوائنٹس کی کمی  ریکارڈ کی جا رہی ہے.

GBPUSD کا ردعمل.

منفی رپورٹ جاری ہونے پر US Dollar کے مقابلے میں GBP کی قدر میں کسی حد تک  بحالی دیکھی جا رہی ہے . جو کہ US Sessions کے دوران  1.2720 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .

GBPUSDD کی قدر میں تیزی، US ADP Employment Report میں 1 لاکھ 40 ہزار ملازمتوں کا اضافہ .
GBPUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button