PSX میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، IMF کی طرف سے دوسرے جائزے کیلئے مذاکرات کا اعلان.

KSE100 consolidated above 65700, KSE30 lost 105 points as PSO crisis deepens

PSX میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت انداز میں ہوا ہے . IMF کی طرف سے دوسرے جائزے کیلئے مذاکرات کا اعلان ہونے کے بعد KSE100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی ، تاہم PSO کا بحران گہرا ہونے پر KSE30 کے اختتامی سیشن میں مندی ریکارڈ کی گئی.

IMF کی طرف سے دوسرے جائزے کیلئے مذاکرات کا اعلان KSE100 پر کیسے اثر انداز ہوا؟

International Monetary Fund کی Director Communication جولی کوزیک نے صحافیوں کو بتایا فی الحال توجہ موجودہ Standby Arrangement کی تکمیل ہے جو اپریل 2024 میں ختم ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم نئی Pakistani Government کے ساتھ کلی معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پالیسیوں پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کے اس بیان کے بعد Pakistan Stock Exchange میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ سرمایہ کار نئی پوزیشنز لیتے ہوئے دیکھے گئے. جس سے KSE100 انڈیکس 190 پوائنٹس کی تیزی سے 65793 پر بند ہوا.

PSX میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، IMF کی طرف سے دوسرے جائزے کیلئے مذاکرات کا اعلان.
KSE100

Director IMF  نے بتایا کہ IMF کے Executive Board نے 11 جنوری کو جنوبی ایشیائی ملک  کے پہلے جائزے کی منظوری دی تھی، اب تک اسے  تقریباً ایک ارب 90کروڑ ڈالرز دئیے جا چکے ہیں۔

اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا مقصد Economy کو مستحکم کرنا ہے، یہ بالخصوص آبادی کے کمزور طبقات کی حفاظت پر زور دیتا ہے.

نگران حکومت کی کاوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے مالی اہداف، سماجی طبقات کے تحفظ اور افراطِ زر کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت مالیاتی پالیسی کے لیے نگران حکومت کے عزم کی تعریف کی۔

انہوں نے توانائی کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے ٹیرف میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کا بھی اعتراف کیا۔

سیاسی عدم استحکام کے حوالے سے سوال کے جواب میں جولی کوزیک نے سیاست پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، اس کے بجائے انہوں نے نئی حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے آئی ایم ایف کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کے عوام کے فائدے کے لیے استحکام کو فروغ دینے کے بارے میں امید ظاہر کی

PSO کا مالیاتی بحران اور KSE30 میں مندی.

آج PSX کے دوسرے Benchmark Index میں مندی کا رجحان رہا . KSE0 میں فروخت کے اس رجحان کی بڑی وجہ Pakistan State Oil کا بحران ہے . قومی ادارہ 650 ارب قابل وصول رقم ریکور نہ ہونے پر شدید مشکلات کا شکار ہے . جبکہ اس نے Federal Government سے 500 ارب روپے کی فوری امداد کی درخواست کی ہے . 

خبریں سامنے آنے کے بعد KSE30 میں فروخت کی لہر دیکھی گئی جو کہ دن کے اختتام تک جاری رہی .

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button