PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام ، IMF Executive Board سے معاہدے کی منظوری کا امکان
KSE100 gained 697 points in the closing session on financial aid bets
PSX میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا. جس کی بنیادی وجہ آج منعقد ہونے والا IMF Executive Board کا اجلاس ہے . جس میں Pakistan کیلئے Staff Level Agreement کا امکان ہے . اختتامی سیشن کے دوران KSE100 انڈیکس میں 697 پوائنٹس کا اضافہ ہوا.
IMF Executive Board کا خصوصی اجلاس اور PSX پر اثرات.
International Monetary Fund کی طرف سے نئے سال کے آغاز پر Pakistan کے ساتھ Staff Level Agreement کی توثیق کے لئے خصوصی اجلاس بلائے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد Pakistan Stock Exchange میں سرمایہ کاری کی نئی لہر دیکھی جا رہی ہے . خیال رہے کہ تین ماہ کے دوران KSE100 انڈیکس میں 22 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور PSX Market Cap بھی 20 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 42 ارب پر پہنچ گیا ہے . جو کہ سرمایہ کاری کے حجم میں 110 فیصد اضافہ ہے .
آج International Monetary Fund کی طرف سے معاہدے کی منظوری کیلئے ہونے والے اجلاس کی اطلاعات پر سرمایہ کاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر خرید داری کی گئی . آخری آدھے گھنٹے کے دوران تمام بڑی کمپنیوں کی شیئر ویلیو Upper Cap کر چکی تھی.
Gas کے نئے ذخائر کی دریافت اور Energy Sector میں سرمایہ کاری.
Mari Petroleum کی طرف سے Pakistan Stock Exchange کے ٹریڈنگ سیشن میں جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئے دریافت ہونے والے ذخائر خیبر پختونخوا اور Pakistan میں سب سے بڑے ہیں ، جو ملکی ضروریات کا 10 فیصد تک پورا کر سکیں گے .
جاری کئے جانے والے اعلان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ Mari Petroleum کے ساتھ اس پروجیکٹ کے اشتراک میں Oil and Gas Development Company بھی شامل ہے .
Mari Petroleum کو زیر سمندر آئل اور گیس کے ذخائر دریافت کرنے کے لئے لائسنس جاری کرنیکا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے اور رواں ہفتے کے دوران اس سلسلے میں بھی پیشرفت متوقع ہے۔ ادھر ایک دوست ملک کی طرف سے متبادل توانائی کے پروجیکٹ پر کام کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس پر عملی طور پر کام کا آغاز آئندہ ماہ کے آغاز پر ہو جائے گا۔
مارکیٹ کی صورتحال.
KSE100 انڈیکس 697 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 64600 کی مزاحمتی حد عبور کرتے ہوئے 64617 پر بند ہوا ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 63914 سے 64700 کے درمیان رہی.
دوسری طرف KSE30 بھی 238 پوائنٹس کی تیزی سے 21500 ہزار کی مزاحمتی سطح عبور کر گیا . اسکا کم ترین لیول 21337 رہا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔