USDJPY کی محدود رینج میں 147 کے قریب ٹریڈ، Japanese GDP چوتھے کوارٹر میں 0.1 فیصد بڑھ گیا.

Upbeat Financial Data raised demand for Japanese Yen in Asian Sessions

USDJPY چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے ، Asian Sessions کے دوران Japanese Yen کی طلب میں اضافے کے تسلسل سے US Dollar نفسیاتی ہدف 147 کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے . آج جاری ہونے والے  گزشتہ روز Governor BOJ کی طرف سے Japanese Prime Minister کو لکھے جانے والے خط سے شروع ہونے والا مومینٹم  Japanese GDP کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر بھی جاری ہے .

Japanese GDP کے منفی اعداد و شمار کے بعدUSDJPY میں گراوٹ.

آج جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق Japanese GDP تیسرے کوارٹر میں 0.1 فیصد بڑھ گیا جبکہ اس سے قبل 0.3 فیصد کمی کی پیشگوئی تھی . اس طرح یہ ڈیٹا توقعات سے زیادہ مثبت  اور Economy پر Inflation کے اثرات میں کمی کو ظاہر کر رہا ہے .

اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ دوسرے کوارٹر کے ساتھ کریں تو Japanese National Income کی سابقہ ریڈنگ منفی 0.7 فیصد تھی ، یعنی سابقہ معاشی سہ ماہی کے دوران Gross Domestic Product میں نمایاں اضافہ ہوا تھا . آج کے ڈیٹا سے ان خدشات کی بھی نفی ہوئی ہے جن کا اظہار  کازو اویدہ نے اختتام ہفتہ پر  Japanese Prime Minister فومکو کیشیدا کو لکھے گئے خط میں کیا تھا .

Governor BOJ کا وزیر اعظم کے نام خط اور مسحکم ہوتی ہوئی Japanese Economy

Bank of Japan کے گورنر کازو اویدہ نے Japanese Prime Minister کشیدا کو لکھے گئے خط میں Inflation کنٹرول کرنے کے لئے فوری اقدامات پر زور دیا ہے ، جن میں wages میں اضافہ اور Economic Outlook پر نظر ثانی شامل ہیں. انہوں  نے وزیر اعظم کو جاپانی معیشت کی صورتحال اور اس پر Global Financial Crisis کے اثرات بارے تفصیل سے آگاہ کیا ہیں . 

گورنر اویدہ نے   ملازمتوں کے مواقع پر بات چیت کی . انہوں نے مفصل انداز میں وزیر اعظم کو بتایا کہ Jobs Opportunities اور Wages میں اضافہ دو الگ الگ پہلو ہیں پہلے کا تعلق Growth Rate اور دوسرا Inflation سے مشروط ہوتا ہے . کازو اویدہ نے مزید کہا کہ  Headline Inflation کی شرح 2 فیصد کے مقرر کردہ ہدف تک آ جائیگی تب Labor Market  خود کار نظام کے تحت Wages میں اضافہ کر دے گی. تاہم اس کے لئے حکومتی سطح پر ریفارمز کی ضرورت ہے .

USDJPY کا تکنیکی تجزیہ.

Asian Sessions کے دوران US Dollar میں منفی رجحان نظر آیا ۔ اس طرح یہ   South کی جانب Bearish Bias اختیار کر گیا ۔ اس  منظر نامے کے ساتھ یہ 147  کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے ۔ تاہم 14 روزہ RSI وسطی نقطے  کے قریب محدود رینج جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

USDJPY کی محدود رینج میں 147 کے قریب ٹریڈ، Japanese GDP چوتھے کوارٹر میں 0.1 فیصد بڑھ گیا.
USDJPY

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کی یہ ریڈنگ مندی کی  ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 146.60, 146.20 اور 145.80 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں  147.20 , 147.60 اور 147.90 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 150 اور اوپر کے لیولز کے لئے دروازہ اوپن ہو جائیگا.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button