IBEX35 میں دوران ٹریڈ تیزی کا رجحان ، Spanish CPI فروری میں 2.8 فیصد پر آ گئی.
European Stocks found support after Downbeat Inflation Data, Core CPI remained sticky at 3.5%
IBEX35 میں دوران ٹریڈ تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . آج ریلیز ہونے والے ڈیٹا کے مطابق Spanish CPI فروری میں 2.8 فیصد پر آ گئی ہے . جس کے بعد European Stocks میں دو روزہ منفی ریلی کے بعد خرید داری کا رجحان نظر آ رہا ہے.
Spanish CPI Report کی تفصیلات۔
National Statistics Institute کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی سطح 2.8 فیصد رہی۔ جبکہ معاشی ماہرین 2.8 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ جنوری 2023ء کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ ریڈنگ 3.4 فیصد رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق Core Inflation کی سطح 3.5 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 3.6 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ جنوری میں یہ 3.6 فیصد تھی۔ اس طرح Core CPI کے اعداد و شمار ملک میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور Recession کے خدشات میں کمی کو ظاہر کر رہے ہیں۔
IBEX35 کا ردعمل.
رپورٹ جاری ہونے کے بعد IBEX35 میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جو کہ 26 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 10587 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 10553 سے 10606 کے درمیان جبکہ Market Capitalization میں 0.25 فیصد اضافہ ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔