USDCAD میں 1.3600 سے اوپر تیزی، Canadian CPI فروری میں 2.8 فیصد پر آ گئی.

Downbeat Inflation data squeezed demand for Canadian Dollar, as chances of Early Rates Cut raised

USDCAD کی قدر 1.3600 کے قریب مستحکم نظر آ رہی ہے ، Canadian CPI فروری 2024 میں 2.8 فیصد پر آنے کے بعد Canadian Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے. کیونکہ توقعات سے کم Headline Inflation سامنے آنے پر Bank of Canada کی طرف سے Rates cut کا سلسلہ جلد شروع کئے جانے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں .

Canadian CPI Report کی تفصیلات.

Canadian Department of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری 2024ء میں Headline Inflation  ایک مرتبہ پھر توقعات کو مات دیتے ہوئے 2.8 فیصد رہی۔ معاشی مایرین 3.1 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ ۔ خیال رہے کہ جنوری  2024 میں یہ ریڈنگ 3.1 فیصد سالانہ پر تھی۔ Monthly Inflation کسی حد تک اضافے کا بعد  0.3 فیصد رہی۔ یعنی رواں سال کے دوسرے ماہ میں Consumer Price Index گزشتہ ماہ کی نسبت زیادہ رہا ہے.

اگر Core CPI کا ذکر کریں تو اسکی ماہانہ سطح  بھی نمایاں کمی کے ساتھ  3.2 فیصد سالانہ پر آ گئی ہے .

انتہائی مثبت اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ سے USDCAD اور WTI Crude Oil پر اثرات۔ ؟

Ukraine پر روسی حملے کے بعد دو سال کے عرصے میں Core Inflation ۔ مسلسل دوسرے ماہ توقعات سے کم رہی  جس سے معاشی سرگرمیوں کی بحالی ظاہر ہو رہی ہے ۔ تاہم Bank of Canada کی آئندہ Monetary Policy میں نرمی کے امکانات میں بھی اضافہ ہوا ہے .۔

ملے جلے ڈیٹا  سے WTI Crude Oil  بھی 82 ڈالرز کے قریب محدود رینج اختیار کر گیا ہے ۔ یاد دلاتے چلیں کہ کینیڈا امریکہ کو Crude Oil سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI میں اسکا شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئل اور Canadian Economy کا آپس میں براہ راست تعلق ہے۔

Policy Rates میں کمی کا سلسلہ جلد متوقع ہے ، جسٹن ٹروڈر.

Canadian Prime Minister جسٹن ٹروڈر نے افراط زر میں کمی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ BOC بہت جلد Policy Rates میں کمی کا آغاز کرے گا . جس کے نتیجے میں عوام کی قوت خرید میں اضافہ اور معیار زندگی بہتر ہو گا . خیال رہے کہ گزشتہ دو سالوں میں شمالی امریکی ملک سنگین Financial Crisis کا سامنا کر رہا ہے . جبکہ Canadian Labor Market بھی دباؤ کی شکار رہی ہے .

USDCAD کا تکنیکی تجزیہ.

Asian Sessions کے دوران USDCAD    نفسیاتی سطح 1.3600 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . جو کہ اس کی 20 روزہ moving Average  ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہاں پر اس Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور طویل المدتی 100SMA بھی ہے . اس طرح یہ لیول اس کے Bullish Chanel کا آغاز ہے .

USDCAD میں 1.3600 سے اوپر تیزی، Canadian CPI فروری میں 2.8 فیصد پر آ گئی.
USDCAD

موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.3580 ، 1.3550 اور 1.3520 ، جبکہ مزاحمتی حدیں 1.3630 ، 1.3660 اور 1.3685 ہیں. اسکا جھکاؤ اور ارتکاز نیوٹرل اور  تیسری مزاحمت عبور  ہونے تک اتار چڑھاؤ  جاری رہنے کی توقع ہے.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button