WTI Crude Oil کی قدر میں گراوٹ ، US Senate میں China کو Exports پر پابندیوں کا بل پیش
Geopolitical tensions and Ceasefire negotiations squeezing demand for Black Gold
WTI Crude Oil کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ US Senate میں China کو Exports پر پابندیاں مزید سخت کئے جانے کا بل پیش کیا جانا ہے . علاوہ ازیں Geopolitical tensions اور Middle East میں Ceasefire کیلئے ہونے والے مذاکرات سے بھی Black Gold کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں.
US Senate میں China پر پابندیاں ہٹائے جانے کا بل پیش کئے جانے سے WTI Crude Oil پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟
آج US Senate میں ایک Bill پیش کیا گیا ہے . جس میں China کو US Oil کی Exports پر پابندیاں عائد کرنے پر زور دیا گیا ہے . بل منظور ہونے کی صورت میں ایسی تمام Shipment Companies کو سپلائی بند کر دی جائے گی . جو ایشیائی ملک کو WTI Crude Oil سپلائی کرتی ہیں . اس مجوزہ قانون کی زد میں United States کے علاوہ Canadian Cargo Companies بھی آئیں گی .
معاشی ماہرین نئے بل کو Iranian اور Russian Crude Oil کی خرید داری کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں . خیال رہے کہ دونوں ممالک پر امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک کی طرف سے سخت Economic Sanctions عائد ہیں. تاہم اسکے باوجود Beijing نہ صرف ان سے بڑی مقدار میں خام تیل خریدتا ہے. بلکہ دنیا بھر میں سپلائی کرنے میں بھی تعاون فراہم کرتا ہے .
رواں ماہ کے آغاز پر US President جو بائیڈن نے اس حوالے سے سخت قانون سازی کا اعلان کیا تھا . دوسری طرف Chinese Government کی طرف سے اس پر سخت ردعمل کا خدشہ ہے . یہی وہ محرک ہے جو Oil کے سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن ہونے پر مجبور کر رہا ہے . کیونکہ اس سے دونوں Superpowers کے درمیان ایک Cold War شروع ہونے کا بھی خطرہ ہے .
Middle East میں Ceasefire کے لئے مذاکرات.
آج Egypt کے دارالحکومت Cairo میں US Secretary of State انتھونی بلینکن 5 عرب ممالک کے ساتھ نئے Middle East Proposal پر تبادلہ خیال کریں گے . جس کے بعد وہ اسرائیلی قیادت کے ساتھ بات چیت کیلئے Tel Aviv کا بھی دورہ کریں گے .
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے Qatar کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات Isarael اور Hamas کے سخت اور غیر لچکدار موقف کی وجہ سے ناکام ہو گئے تھے. صیہونی ریاست 7 اکتوبر کو اپنی سرزمین پر ہونے والے حملے کے بعد یرغمال بنائے جانے والے تمام افراد کی غیر مشروط رہائی چاہتی ہے . جس پر Iranian Proxy Groups تیار تو ہیں . لیکن ان کا یہ کہنا ہے کہ 6 ہفتوں کے Temporary ceasefire کی بجائے مستقل جنگ بندی کی ضمات دی جائے .
خطے کی الجھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کار خاصے محتاط نظر آ رہے ہیں . رسک فیکٹر بڑھنے سے US dollar کو اپنی کھوئی ہوئی Gains واپس حاصل کرنے کا موقع ملا ہے. جبکہ WTI Crude Oil سپلائی معمول آنے کے امکانات پر مندی کا شکار ہوا ہے.
مارکیٹ کی صورتحال.
US Sessions کےآغاز پر WTI Crude oil منفی منظرنامہ اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ 80 ڈالرز فی بیرلز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . واضح رہے کہ رواں ہفتے اس کی قدر میں 5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا ہے . اور یہ 4 ماہ کی بلند ترین سطح 83 ڈالرز سے نیچے آیا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔