AUDUSD میں 0.6500 کے قریب مندی، Australian CPI فروری میں 3.4 فیصد پر آ گئی.

Australian Dollar lost ground after Downbeat Inflation data during Asian sessions

AUDUSD میں 0.6500 کے قریب گراوٹ واقع ہوئی ہے. آج جاری کی جانیوالی توقعات سے منفی  Australian CPI Report   کے بعد Australian Dollar کی طلب میں کمی آئی ہے  ، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  یہ گزشتہ روز US Dollar Index میں بحالی کے ساتھ نیچے آ گیا تھا.

Australian CPI Report کی تفصیلات.

Australian Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری 2024ء کے دوران ملک میں Headline Inflation کی  سطح 3.4 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 3.5 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ ماہانہ Consumer price Index بھی توقعات کے برعکس  0.5 فیصد رہا ہے۔ جبکہ متوقع شرح 0.4 فیصد تھی۔ اسی طرح Trimmed Mean Inflation یعنی Core CPI کی سطح بھی 3.9 فیصد رہی ہے جو کہ تخمینوں سے خاصی کم ہے .

AUDUSD میں 0.6500 کے قریب مندی، Australian CPI فروری میں 3.4 فیصد پر آ گئی.
Australian CPI Analysis

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی Australian Consumer Price Index اپنے نرم اعداد و شمار کے ساتھ معاشی ماہرین کے لئے ایک برا سرپرائز تھا . اس طرح مسلسل تیسرے ماہ Inflation توقعات سے کم رہی ہے . جو کہ بھرپور Economic Recovery کو ظاہر کر رہا ہے.

Australian Economy کی صورتحال۔

رپورٹ معاشی ماہرین اور آسٹریلوی مالیاتی اداروں کے لئے ایک سرپرائز ہے۔ دو ماہ  تک اضافے کے بعد Inflation  کی شرح  RBA Tightening Cycle بند ہونے کے بعد بھی سمٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ جس سے مستقبل قریب میں Growth Rate بڑھنے کا امکان ہے ۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ ماہ  Reserve Bank کی گورنر مشعل بلک نے اپنی تقریر کے دوران رواں سال کے اختتام تک Consumer price Index نیچے لانے کے  عزم کا اعادہ کیا تھا۔ انہوں نے Monetary Policy Committee کے آئندہ اجلاس میں معاشی رپورٹس کے مطابق Interest Rates کا بھی سگنل دیا تھا۔

AUDUSD کا تکنیکی جائزہ.

توقعات سے کم Headline Inflation سامنے آنے کے بعد Australian Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے . جو کہ Asian Sessions کے دوران 0.6500 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . ٹیکنیکی اعتبار سے آج Australian Dollar اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے ہے  ۔ جسے اس نے گزشتہ روز  کھو دیا تھا ۔

اسوقت یہ نفسیاتی سطح 0.6500 کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔  14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس وسطی نقطے پر ہے۔ جو کہ اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6480 سے نیچے خریداری کی ایڈوائس کر رہے ہیں.

AUDUSD میں 0.6500 کے قریب مندی، Australian CPI فروری میں 3.4 فیصد پر آ گئی.
AUDUSD

موجودہ سطح Australian Dollar کے لئے اس اعتباز سے اہم ہے کیونکے اس سے نیچے اسکا Bearish Regression Chanel شروع ہو جاتا ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6480 ، 0.6460 اور 0.6430 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6530 ، 0.6560 اور 0.6580 ہیں.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button