Crypto Currencies کی قدر میں گراوٹ ، امریکی عدالت کا Coinbase کے خلاف فیصلہ
US SEC got permission from Federal Court to take actions against Non Registered and Illegal Securities
Crypto Currencies کی قدر میں گراوٹ واقع ہوئی ہے . کئی ماہ سے زیر سماعت Appeal پر فیصلہ سناتے ہوئے US Federal Court نے US SEC کے Coinbase کے خلاف تمام اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیا ہے . Court Orders سامنے آنے کے بعد Coinbase کی Share Price میں 2 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی.
امریکی عدالت کا Coinbase کے خلاف فیصلہ Crypto Currencies پر کیسے اثر انداز ہوا؟
US Federal Court کی طرف سے فیصلے کے بعد Crypto Industry سے سرمائے کا انخلا دیکھنے میں آیا . واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے Crypto Platform یعنی Binance کی طرح Coinbase کے خلاف کریک ڈاؤن اور پابندیوں کا سلسلہ گزشتہ برس کے اوائل میں شروع کیا گیا تھا .
Securities and Exchange Commission کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے دونوں Crypto Exchanges عدالت سے Stay Orders حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں . جس کے بعد ایک سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی سماعت کے اختتامی مراحل میں Coinbase نے مزید وقت حاصل کرنے کی کوشش کی .
جاری کئے جانے والے فیصلے میں Coinbase کے تمام آپریشنز اور Crypto Investment Schemes کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے Regulatory Institutions کو کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے.
مارکیٹ کی صورتحال.
US Sessions کے دوران BTC دن بھر کی Gains کھوتے ہوئے نفسیاتی ہدف 70 ہزار سے نیچے آ گیا . خیال رہے کہ دن کے آغاز پر یہ 70500 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا تھا.
دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی Ethereum میں بھی فروخت کا تسلسل جاری ہے . اسوقت یہ 36 سو ڈالرز سے نیچے آ گیا ہے .
Litecoin کی قدر میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے . جس کے بعد یہ 95 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔