بائنانس : جاپان میں کرپٹو آپریشنز شروع کرنے کا اعلان۔

چیف ایگزیکٹو چینگ پینگ زہاؤ نے ایشیائی ملک میں ایکسچینج کے نئے سیٹ اپ کا پلان شیئر کر دیا۔

بائنانس نے جاپان میں کرپٹو آپریشنز شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو چینگ پینگ زہاؤ نے ایشیائی ملک میں نئے سیٹ اپ کا پلان شیئر کرتے ہوئے اسے کرپٹو انڈسٹری کا مستقبل قرار دیا ہے۔

کیا بائنانس اپنا کاروبار منتقل کر رہا ہے ؟

گذشتہ سال بائنانس کی طرف سے نومبر میں FTX کو خریدنے کے معاہدے اور چند گھنٹوں کے بعد اس سے دستبرداری کے اعلان کے بعد المیڈا ریسرچ اور FTX کے دیوالیہ ہونے کے بعد کرپٹو کرنسیز کے لئے انتہائی مشکلات کا دور شروع ہوا۔ جلد ہی اس بحران کی لپیٹ میں خود بائنانس بھی آ گیا۔ اپنے امریکی ورژن کے بند ہونے کے بعد سے ایکسچینج انتظامیہ کسی کرپٹو فرینڈلی مارکیٹ کی طرف دیکھ رہی تھی

۔ جاپانی وزیراعظم کے ویب تھری اور کرپٹو سٹی پلان کے بعد یہ تلاش ختم ہوئی اور اس کے نتیجے میں بائنانس کا جاپانی فائبانشل سروسز ایجنسی کے ساتھ اثاثوں کی منتقلی کا معایدہ عمل میں آیا ہے۔

بائنانس : جاپان میں کرپٹو آپریشنز شروع کرنے کا اعلان

چیف ایگزیکٹو چینگ پینگ زہاؤ نے نئے سیٹ اپ کا پلان شیئر کر دیا۔

کیا امریکی صارفین کے لئے سروسز جاری رہیں گی ؟

اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم معاشی ماہرین کے خیال میں زیادہ تر سرمایہ کاری اسکیمیں اور پروڈکٹس ٹوکیو منتقل ہو جائیں گی۔ کیونکہ امریکی ریگولیٹری اداروں کے حالیہ اقدامات کے بالخصوص دفاتر پر کریک ڈاؤن کے بعد اس کے لئے حالات سازگار نہیں رہے۔

مارکیٹ پلیئرز زہاؤ کے اس اقدام کو جاپانی وزیراعظم کی اس تقریر کے ساتھ لنک کر رہے ہیں جو انہوں نے کچھ عرصہ قبل ویب تھری کے نئے پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران کی تھی۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کرپٹو اثاثے جدید دور کی حقیقت ہیں جنہیں پابندیوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقعے پر انہوں نے قانونی حدود میں ریگولیٹ ہونیوالے نیٹ ورکس کو جاپان میں خوش آمدید کہا تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button