PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام ، KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا.

Post IMF agreement rally continues while Privatization announcements boost demand for equities

PSX میں کاروباری دن کا اختتام انتہائی مثبت سطح پر ہوا ہے . آج بینچ مارک انڈیکس KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا . خیال رہے کہ Pakistani Capital Market میں تیزی کی یہ لہر گزشتہ ہفتے IMF کے ساتھ Staff Level Agreement اور دوسرے جائزے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل سے شروع ہوئی . گزشتہ ایک ہفتے میں انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس حاصل کر چکا ہے. 

PSX پر اثر انداز ہونیوالے عوامل.

آج کے trading session میں KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 66500 عبور کر گیا . تیزی کی یہ نئی ریلی رواں ماہ 20 مارچ کو International Monetary Fund کی طرف سے Staff Level Agreement کے باقائدہ اعلان کے بعد شروع ہوئی.

اگرچہ اسکی بنیادی وجہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونیوالا معاہدہ ہے تاہم  Privatization کے لئے کئے جانیوالے اقدامات سے سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی Pakistani Stock Market میں واپسی ہوئی ہے .

اپنے قارئیں کو بتاتے چلیں کہ Pakistani Government  کیلئے یہ محض 1 ارب ڈالرز نہیں ہیں بلکہ یہ دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کیلئے ملک کی معاشی امداد کا سگنل ہے۔ خیال رہے کہ China، Saudi Arabia اور United Arab Emirates جیسے دوست ممالک نے اگرچہ اس دوران پاکستان کی بھرپور معاشی مدد کی اور آؤٹ آف باکس سلوشنز کیلئے International Monetary Fund کو تحریری یقین دہانیاں بھی کروائیں

تاہم انہوں نے بھی مستقبل کیلئے اہنی امداد کو IMF معاہدے سے مشروط کر رکھا تھا۔ اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے پاکستان کے پاس یہ واحد دستیاب آپشن تھی۔ جس کے بعد ملک پر منڈلانے والے بیرونی ادائیگیوں میں ناکامی کے خدشات بتدریج ختم ہوتے جائیں گے۔

مارکیٹ کی صورتحال.

آج کاروباری دن کے دوران بینچ مارک اسٹاک انڈیکس KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 67246 پر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا . تاہم معاشی سرگرمیوں کا اختتام 597 پوائنٹس اوپر 67142 پر ہوا.

PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام ، KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا.
KSE100

دوسری طرف KSE30 میں بھی یہی صورتحال دیکھی گئی  . دن کے اختتام پر  انڈیکس 175 پوائنٹس تیزی سے  22089 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 21946 سے 21139 کے درمیان ہے. واضح رہے کہ بند ہونے اختتامی سیشن سے قبل یہ 21800 سے اوپر  پہنچ گیا تھا.

PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام ، KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا.
KSE30

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 42 کروڑ 11 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا . جن کی مالیت 16 ارب 15 کروڑ روپے بنتی ہے . Pakistani Stock MARKET میں 350 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیے. جن میں سے 211 کی شیئر ویلیو میں تیزی، 110 میں مندی جبکہ 29 میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی .

آج کا Volume Leader پانچ کروڑ پندرہ لاکھ شیئرز کے ساتھ Pakistan Telecommunication Limited رہا . جبکہ 2 کروڑ 72 لاکھ کے ساتھ Lotchem دوسرے اور 2 کروڑ 55 لاکھ کے ساتھ Telecard Limited تیسرے نمبر پر رہا.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button