KSE100 میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ، IMF اور Pakistan کے درمیان Staff Level Agreement طے پا گیا.

Subject to IMF executive Board's approval, 1.1 Billion dollars will be released

KSE100 میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . IMF اور Pakistan کے درمیان Staff Level Agreement طے پا جانے کے بعد سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے . International Monetary Fund کی طرف سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ جنوبی ایشیائی ملک Foreign Exchange Reserves میں کمی کے باعث شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے .

IMF Executive Board کے پروگرام کی بحالی پاکستان کیلئے کیا معنی رکھتی ہے۔؟

آج IMF نے پاکستان کے ساتھ 2ND Review کی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنوبی ایشیائی ملک غیر ملخی زرمبادلہ کے ذخائر خاصے کم رہ گئے تھے۔ اور Global Markets میں اسکے جاری کردہ Euro Bonds کی قدر تمام تر اقدامات کے باوجود صرف 40 فیصد بحال ہو سکی ہے.

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ  نئی منتخب Pakistani Government  کیلئے یہ محض 1 ارب ڈالرز نہیں ہیں بلکہ یہ دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کیلئے ملک کی معاشی امداد کا سگنل ہے۔ خیال رہے کہ China، Saudi Arabia اور United Arab Emirates جیسے دوست ممالک نے اگرچہ اس دوران پاکستان کی بھرپور معاشی مدد کی اور آؤٹ آف باکس سلوشنز کیلئے International Monetary Fund کو تحریری یقین دہانیاں بھی کروائیں

تاہم انہوں نے بھی مستقبل کیلئے اہنی امداد کو IMF معاہدے سے مشروط کر رکھا تھا۔ اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے پاکستان کے پاس یہ واحد دستیاب آپشن تھی۔ جس کے بعد ملک پر منڈلانے والے بیرونی ادائیگیوں میں ناکامی کے خدشات بتدریج ختم ہوتے جائیں گے۔

KSE100 کا ردعمل اور مارکیٹ کی مجموعی صورتحال.

مذاکرات کامیاب ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد Pakistani Stock Market میں کاروباری دن کا آغاز انتہائی مثبت رجحان کے ساتھ ہوا. KSE100 انڈیکس 400 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار کی نفسیاتی سطح کے قریب 65919 پر آ گیا  .

بعد ازاں کسی حد تک پرافٹ ٹیکنگ کے بعد یہ لیول برقرار نہ رہ سکا تاہم اس وقت بھی یہ 200 پوائنٹس اوپر 65700 پر ٹریڈ کر رہا ہے . اسکی رینج 65614 سے 65968 کے درمیان ہے .

KSE100 میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ، IMF اور Pakistan کے درمیان Staff Level Agreement طے پا گیا.
KSE100

خیال رہے کہ رمضان المبارک کے دوران Pakistani Capital Market میں معاشی سرگرمیوں کے اوقات کار محدود ہو جاتے ہیں . جس کے سبب فروخت کا رجحان غالب رہتا ہے.

دوسری طرف KSE30 میں ملا جلا ریکارڈ کیا جا رہا ہے . اسوقت انڈیکس محض 2 پوائنٹس اوپر 21722 پر ٹریڈ کر رہا ہے . اسکی ٹریڈنگ رینج 21708 سے 21846 کے درمیان ہے. واضح رہے کہ بند ہونے اختتامی سیشن سے قبل یہ 21800 سے اوپر  پہنچ گیا تھا.

KSE100 میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ، IMF اور Pakistan کے درمیان Staff Level Agreement طے پا گیا.
KSE30

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button