پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت اختتام۔ انڈیکس 178 پوائنٹس کی تیزی پر بند

کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری)۔ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں انڈیکس 350 پوائنٹس سے زیادہ تیزی کے ساتھ 43100 کی نفسیاتی حد کو حاصل کرتے ہوئے 43257 کی سطح پر پہنچ گیا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ اپنا مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی لیکن آخری گھنٹے میں 150 کھونے کے باوجود کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 178 پوائنٹس مثبت میں بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 18 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے ۔جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 11 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 85 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز رہا۔ جبکہ ا کروڑ 72 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ دوسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button