پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ۔ انڈیکس 38 پوائنٹس مثبت میں بند
کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری)۔۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان دیکھا گیا ۔ آج کاروباری دن کی ابتداء کے ساتھ انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور پہلے ایک گھنٹے میں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 330 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم یہ مومینٹم برقرار نہ رہ سکا اور 12 بجے تک مارکیٹ منفی رجحان کی طرف جا چکی تھی۔ لیکن آخر میں مارکیٹ 38 پوائنٹس مثبت سطح پر بند ہوئی۔ آج مارکیٹ میں 28 کروڑ 53 لاکھ 48 ہزار شیئرز کے سودے طے پائے جن کی مالیت 7 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد تھی۔ آج کا والیوم لیڈر 7 کروڑ 16 لاکھ شیئرز کے ساتھ سلک بینک رہا ۔جبکہ 3 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل دوسرے اور 2 کروڑ 11 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔