KSE100 میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ، Steel Sector میں خرید داری کی لہر.

Progress on Privatization Plan and Rates Cut hopes added Buying Sentiment in PSX

KSE100 میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . جس کی بنیادی وجہ آج Annual Financial Reports جاری کئے جانے کے بعد Steel Sector میں آنیوالی خرید داری کی لہر ہے. Privatization Plan پر مثبت اور ٹھوس پیشرفت اور Rates Cut Policy شروع کئے جانے کی توقعات پر PSX کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہو گیا ہے.

KSE100 پر اثرانداز ہونے والے عوامل.

آج کے trading session میں KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 66500 عبور کر گیا . تیزی کی یہ نئی ریلی رواں ماہ 20 مارچ کو International Monetary Fund کی طرف سے Staff Level Agreement کے باقائدہ اعلان کے بعد شروع ہوئی.

اگرچہ اسکی بنیادی وجہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونیوالا معاہدہ ہے تاہم  Privatization کے لئے کئے جانیوالے اقدامات سے سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی Pakistani Stock Market میں واپسی ہوئی ہے .

اپنے قارئیں کو بتاتے چلیں کہ Pakistani Government  کیلئے یہ محض 1 ارب ڈالرز نہیں ہیں بلکہ یہ دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کیلئے ملک کی معاشی امداد کا سگنل ہے۔ خیال رہے کہ China، Saudi Arabia اور United Arab Emirates جیسے دوست ممالک نے اگرچہ اس دوران پاکستان کی بھرپور معاشی مدد کی اور آؤٹ آف باکس سلوشنز کیلئے International Monetary Fund کو تحریری یقین دہانیاں بھی کروائیں

تاہم انہوں نے بھی مستقبل کیلئے اہنی امداد کو IMF معاہدے سے مشروط کر رکھا تھا۔ اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے پاکستان کے پاس یہ واحد دستیاب آپشن تھی۔ جس کے بعد ملک پر منڈلانے والے بیرونی ادائیگیوں میں ناکامی کے خدشات بتدریج ختم ہوتے جائیں گے۔

Privatization کے عمل میں پیشرفت.

Federal Cabinet  نے گزشتہ ہفتے  Circulation کے ذریعے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی۔ اس اقدام کو PIA کی نجکاری کے عمل کے حوالے سے نمایاں پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ اس کی Liabilities اور Assets ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کر دیے جائیں گے، جسے Securities and Exchange Commission of Pakistan میں رجسٹر کیا جائے گا۔ اس Board  میں 7 آزاد ڈائریکٹرز اور چار Government Officials شامل ہوں گے.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج کاروباری دن کے دوران بینچ مارک اسٹاک انڈیکس KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 67873 پر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا . تاہم معاشی سرگرمیوں کا اختتام 869 پوائنٹس اوپر 67756 پر ہوا.

KSE100 میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ، Steel Sector میں خرید داری کی لہر.
KSE100

دوسری طرف KSE30 میں بھی یہی صورتحال دیکھی گئی  . دن کے اختتام پر  انڈیکس 283 پوائنٹس تیزی سے  22251 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 21962 سے 22293 کے درمیان رہی.

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button