Dax30 میں دن کے آغاز پر منفی رجحان ، German Factory Orders مارچ میں 0.2 فیصد بڑھ گئے.

German Benchmark Index trades near 18100 psychological Level, after Downbeat Financial Data

German Factory Orders Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد Dax30 میں مندی  ریکارڈ کی جا رہی ہے . فروری   کے مثبت  اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد مارچ میں صنعتی پیداواری شعبہ ایک مرتبہ سست روی کا شکار ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے

German Factory Orders کی تفصیلات۔

German Federal Statistics Department کے جاری کردہ ڈیٹا میں گذشتہ ماہ Factory Orders میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا .  معاشی ماہرین 0.6 فیصد اضافے  کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ فروری  کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ  منفی  3.7 فیصد کی تھی۔ تاہم نظر ثانی شدہ اعداد و شمار  3.6 تک آ گئے۔

اس طرح German GDP ، Manufacturing PMI اور German CPI Data کے بعد یہ مسلسل چوتھی رپورٹ ہے جس میں معاشی سرگرمیاں Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے منفی منظرنامہ پیش کر رہی ہے .۔ Germany ان ممالک میں سے ہے جو اس جنگ کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

اسکی بنیادی وجہ روس پر عائد ہونیوالی پابندیوں کے ردعمل میں اس کی جانب سے Nord Stream پائپ لائن کے ذریعے جرمنی اور خطے کے دیگر ممالک کو گیس کہ سپلائی بند کیا جانا تھی۔ چنانچہ ذرائع توانائی کی قیمتیں بڑھنے سے Consumer Price Index دوہرے ہندسے میں داخل ہو گیا تھا۔ حالیہ رپورٹس میں معاشی بحران کی شدت ایک مرتبہ پھر بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے.

Dax30 کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد جرمن بینچ مارک اسٹاکس انڈیکس Dax30 میں دن کا آغاز شدید منفی  رجحان کے ساتھ ہوا ۔ جو کہ 240 پوائنٹس مندی  کے ساتھ 18162 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں اسوقت تک 95 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ آج انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 18146 سے 18401 کے درمیان ہے۔

Dax30 میں دن کے آغاز پر منفی رجحان ، German Factory Orders مارچ میں 0.2 فیصد بڑھ گئے.
Dax30

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button