WTI Crude Oil کی قدر میں 84.50 کے قریب گراوٹ، US Retail Sales کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار

US Dollar Index and Statements from Israel reasoned the decline in Crude Oil prices

WTI Crude Oil کی قدر میں 84.50 کے قریب گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے . آج جاری ہونے والی US Retail Sales Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد US Dollar Index اور 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں تیزی آئی ہے . جس سے Commodities کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .

علاوہ ازیں گزشتہ روز Iranian Attack on Israel کے بعد Israel کی طرف سے آنے والے بیانات سے بھی سخت Israeli Reaction کے خدشات کسی حد تک کم ہوئے ہیں.

Israel کی طرف سے کیا کہا گیا ہے ، اور اسکے WTI Crude Oil پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں؟

عالمی رہنما Middle East میں جاری  کشیدگی کم کرنے کے لئے Israel سے کسی بھی جوابی کارروائی سے گریز کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ادھر نتن یاہو  کی سربراہی میں Israeli War Cabinet کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری ہے.

Israeli Government کی طرف سے جاری کئے جانے والے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ جانی نقصانات سے گریز کرتے ہوئے ایک جامع جواب دینے پر غور کر رہا ہے . اس خبر کے سامنے آنے کے بعد Middle East War وسعت اختیار کرنے کے خطرے میں کمی آئی ہے . جس کے نتیجے میں Crude Oil Prices بھی نیچے آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں.

Israel نے ہفتے کے روز Iran کی طرف سے Drone اور Missile حملے کے بعد سے اپنے اگلے قدم پر غور کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں Israeli War Cabinet کا اجلاس آج پیر کو مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا۔

اس دوران عالمی رہنماؤں کی جانب سے خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کے مطالبات زور پکڑتے ہوئے دکھائی دے رہے  ہیں۔ French President ایمانوئل ماکروں نے اپنے بیان میں  کہا کہ ان کا ملک مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم سب کشیدگی میں ممکنہ اضافے سے پریشان ہیں۔

US Retail Sales report کے اعداد و شمار Crude Oil Prices پر کیسے اثر انداز ہوئے. ؟

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.3 فیصد کمی کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing  میں 0.3 ، Control Group میں 1.1  جبکہ Gas and Auto Sector میں  1.1 فیصد کمی واقع  ہوئی۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.57 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ فروری  2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.50  رہی تھی۔ مجموعی طور پر  یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے۔

رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation واضح طور پر کم ہو رہی ہے ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Export Prices میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ ہوا  ہے . اگرچہ  Federal Reserve کی  آئندہ میٹنگ میں Interest Rates پر غیر یقینی صورتحال جاری ہے  . تاہم Recession کے  امکانات میں کمی واقع ہوئی. جس سے WTI Crude Oil کی طلب میں کسی حد تک کمی آئی ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

US Sessions کے دوران WTI Crude Oil کی قدر 85 ڈالرز سے نیچے آ گئی ہے .

WTI Crude Oil کی قدر میں 84.50 کے قریب گراوٹ، US Retail Sales کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار
WTI Crude Oil

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button