WTI Crude Oil کی قدر میں 85 ڈالر سے نیچے مندی ، Israel کا Iranian Attack پر فوری ردعمل سے گریز

Consolidated US Dollar Index and de-escalating Iran Israel War reasoned the decline in Commodities

WTI Crude Oil کی قدر میں 85 ڈالر سے نیچے مندی کی شکار ہے . Middle East میں جاری کشیدگی کے باوجود Black Gold کی قیمت میں مندی کا یہ رجحان دراصل Israel کی جانب سے  Iranian Attack پر فوری ردعمل سے گریز کا نتیجہ ہے . گزشتہ تین روز میں مستحکم ہوتا ہوا US Dollar Index قیمتوں کو معمول پر لانے کی ایک اور بڑی وجہ ہے .

Israel کی طرف سے فوری ردعمل سے گریز WTI Crude Oil پر کیا اثرات مرتب کر رہا ہے .

عالمی رہنما Middle East میں جاری  کشیدگی کم کرنے کے لئے Israel سے کسی بھی جوابی کارروائی سے گریز کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ادھر نتن یاہو  کی سربراہی میں Israeli War Cabinet کا اجلاس چوتھے روز بھی جاری ہے. کسی بڑی جنگ کے خدشے میں کمی سے Commodities جن میں WTI Crude Oil بھی شامل ہے کی قیمتیں محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہیں.

Israeli Government کی طرف سے جاری کئے جانے والے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ جانی نقصانات سے گریز کرتے ہوئے ایک جامع جواب دینے پر غور کر رہا ہے . ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد Middle East War وسعت اختیار کرنے کے خطرے میں کمی آئی ہے . جس کے نتیجے میں Crude Oil Prices بھی نیچے آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں.

Israel نے ہفتے کے روز Iran کی طرف سے Drone اور Missile حملے کے بعد سے اپنے اگلے قدم پر غور کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں Israeli War Cabinet کا اجلاس آج پیر کو مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا۔

اس دوران عالمی رہنماؤں کی جانب سے خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کے مطالبات زور پکڑتے ہوئے دکھائی دے رہے  ہیں۔ French President ایمانوئل ماکروں نے اپنے بیان میں  کہا کہ ان کا ملک مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم سب کشیدگی میں ممکنہ اضافے سے پریشان ہیں۔

US Industrial Production Report کے بعد Bonds Yields میں اضافہ.

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں مارچ 2024ء کے دوران Industrial Production Index میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ فروری  کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.1 فیصد تھی۔

ڈیٹا کے مطابق Manufacturing Output کی سطح اس ماہ  0.4 فیصد رہی۔ تاہم Capacity Utilization گزشتہ ماہ کی طرح توقعات کے مطابق  78.3 فیصد رہی۔ اس طرح مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی اور معیشت پر Inflation کے دباؤ میں کمی کی عکاسی کر رہی ہے۔ یہی وہ محرک ہے جو  US Bonds Yields کو Rates Cut Policy شروع ہونے کے امکانات میں اضافے کے باوجود اسٹرینتھ دے رہا ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

Asian Sessions کے دوران WTI Crude Oil کی قدر 85 ڈالرز  کے نفسیاتی ہدف سے نیچے آ گئی ہے . جو کہ گزشتہ دو روز سے اسکی رینج کا بلند ترین پوائنٹ ہے .

WTI Crude Oil کی قدر میں 85 ڈالر سے نیچے مندی ، Israel کا Iranian Attack پر فوری ردعمل سے گریز
WTI Crude Oil

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button